پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ہاشم آملہ نے پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017 |

کیپ ٹاون(آئی این پی) ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے عمدہ اقدام اٹھایا جس کے لئے تمام انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے آزادی کپ کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شامل

جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ نے دورہ پاکستان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ شاندار رہا جب کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے گھر جیسا ماحول محسوس ہوا اور ورلڈ الیون کے میچز کیلئے کیے گئے انتظامات سے پوری طرح مطمئن رہا۔ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے عمدہ کام کیا ہے جس سے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان پر دنیا کا اعتماد بھی بحال ہو جائے گا جب کہ پی ایس ایل سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں مصروف ہوں گا، اگر فارغ ہوا تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان سپر لیگ نہ کھیلوں۔ہاشم آملہ نے کہا کہ جنوبی افریقا لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ بن کر اچھا لگا ہے، لاکھوں کھلاڑیوں کیلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کرنا آسان کام نہیں لیکن اس کے باوجود لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کیا جس سے نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا مواقع میسر آئیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…