ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویرات کوہلی نے اپنے پرستاروں کو ایک ہاتھ سے پش اپس کا چیلنج دے دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی (اے این این )بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے پرستاروں کو ایک ہاتھ سے پش اپس کا چیلنج دے دیا۔انھوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ہاتھ سے پش اپس کررہے ہیں، انھوں نے شائقین سے سوال کیا ہے کہ ان میں سے کتنے اس انداز میں ایکسرسائز کرسکتے ہیں۔ویرات کوہلی اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں اور انھوں نے شائقین سے بھی یہی کہا ہے کہ وہ بھی تندرستی کیلئے باقاعدہ سے ورزش کیا کریں۔

ادھرمہندرا سنگھ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری مکمل کرنیو الے چوتھے بھارتی بیٹسمین بن گئے ، وہ سری لنکن اسٹار کمار سنگاکارا کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ثابت ہوئے، دھونی نے یہ کارنامہ آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے میں ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں 88 گیندوں پر 79 کی اننگز کھیل کر انجام دیا۔ان کے علاوہ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل مقابلوں میں نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر نے قائم رکھا ہے، لٹل ماسٹر نے مجموعی طور پر 664 میچز میں 164 بار ففٹیزبنائی ہیں، راہول ڈریوڈ 504 میچز میں 145 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔سارو گنگولی نے 421 مقابلوں میں 106 بار یہ حد عبور کی ہے، دھونی کے کیریئر کا یہ مجموعی طور پر 467 واں انٹرنیشنل میچ شمار ہوا، ویرات کوہلی اب تک 75 ففٹیز بناکر اس فہرست میں شامل ہیں، موجودہ بھارتی کپتان نے اب تک 305 بین الاقوامی میچز میں حصہ لیا ہے، سابق کپتان اظہر الدین کو 433 میچزمیں 79 ففٹیز بنانے کا اعزاز حاصل رہا ہے، سنیل گاوسکر 233 میچز میں 72 نصف سنچریاں اپنے نام جوڑچکے ہیں، وریندر سہواگ نے 363 مقابلوں میں 70 بار 50 کے ہندسے تک رسائی حاصل کی ہے۔

.اس سے قبل گزشتہ رات پہلے ون ڈے میں ہردیک پانڈیا اور اسپنرز نے کینگروز کی کشتی ڈبو دی، بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔21 اوورز میں 164 رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف پانے والی آسٹریلوی ٹیم 9 وکٹ پر 137 رنز بنا پائی، گلین میکسویل 39 اور جیمز فالکنر 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، یوزیویندرا چاہل نے 3 جبکہ کلدیپ یادیو اور ہردیک پانڈیا نے 2,2 وکٹیں لیں۔

اس سے پہلے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 281 رنز بنائے، پانڈیا نے 83 اور مہندرا سنگھ دھونی نے 79 رنز اسکور کیے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اننگز کی تکمیل کے ساتھ ہی بارش کی وجہ سے مقابلہ تاخیر کا شکار ہوا آخر میں جب موسم نے میچ دوبارہ شروع ہونے کی مہلت دی تو ڈک ورتھ لوئس کے تحت آسٹریلیا کو فتح کیلئے 21 اوورز میں 164 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں آسٹریلوی وکٹوں کی بھی جھڑی لگ گئی، اوپنر کارٹ رائٹ اور کپتان اسٹیون اسمتھ صرف ایک ایک رن جبکہ ٹریوس ہیڈ 5 رنز بناکر رخصت ہوئے، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم کلدیپ یادیو نے وارنر کو دھونی کی مدد سے 25 رنز پر رخصت کیا جبکہ چاہل نے 39 رنز پر میکسویل کی پانڈیا کے تعاون سے چھٹی کردی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…