اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر فواد عالم نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ مجھے کیوں نکالا، تفصیلات کے مطابق مایہ ناز آل راؤنڈر فواد عالم نے کہا کہ میں اس لیول کا کھلاڑی نہیں ہوں کہ کسی انسان سے یہ سوال کروں کہ مجھے کیوں نکالا گیا، فواد عالم نے کہا کہ مجھے کرکٹ ٹیم کا مستقبل کا کپتان قرار دیا گیا مگر میں اب پاکستانی ٹیم کا حصہ بھی نہیں ہوں، مجھے ورلڈ کپ میں سینئرز کو جگہ دینے کا بہانہ دے کر قومی ٹیم میں جگہ نہ دینے پر حیرت ہوئی،
اس وقت کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق ہیں جنہوں نے بڑی کرکٹ کھیل رکھی ہے اور وہ کرکٹ کو خوب سمجھتے بھی ہیں، بہت سے کھلاڑی ٹیم میں واپس آئے ہیں، مجھے امید ہے کہ جلد ہی مجھے بھی ٹیم میں کم بیک کا موقع ملے گا، فواد عالم نے کہا کہ وہ مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ پر کرنے کے سوالات سن کر تنگ آ چکے ہیں، فواد عالم نے کہا کہ میرا ان عظیم کھلاڑیوں سے موازنہ نہ کیا جائے، مجھے تو ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھی پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر جگہ نہیں دی جاتی تھی۔