پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی کی پاکستان کرکٹ بورڈ کو آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔آزادی کپ کی کامیابی کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی یقینی ہوگئی اور سری لنکن ٹیم بھی اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں ایک ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر

پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیریز نے پاکستان کے کرکٹ کے جذبے اور محبت کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان کے ماحول میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا ۔کلارک اور رچرڈسن نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے دو طرفہ بین الاقوامی کرکٹ کی محفوظ اور مستحکم بحالی کے لیے چھوٹے اقدامات ہیں اور اس بات کا اشارہ کیا کہ اگلے مرحلے میں ایک مکمل ملکی ٹیموں کا دورہ ممکن ہو سکے گا۔جائلز کلارک نے آزادی کپ کے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی جس پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیاہے۔ انہوں نے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین کی خوشی پر بھی اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور ایک ایسا شہر ہے جہاں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں رواں دواں رہتی ہیں اور یہاں پر بین الاقوامی میچ ہونا انتہائی مثبت قدم ہے۔جائز کلارک نے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا اور ان تمام لوگوں کی تعریف کی جنہوں نے اس سیریز کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔جائز کلارک نے قومی کرکٹ ٹیم کو باہمت ٹیم قرار دیا اور کہا کہ جلد باقاعدہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے میچز ہوں گے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی تھی

جس پر انہوں نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس سیریز کا مقصد اس بات کی نشاندہی کرنا ہے کہ پاکستان کہ حالات بدل چکے ہیں، یہاں کے حالات وہ نہیں رہے جو ماضی میں تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کوئی جادو نہیں بلکہ پی سی بی کی محنت ہے،اس کی بحالی کے لیے پہلا قدم پی ایس ایل تھا جب کہ دوسرا قدم آزادی کپ لیا گیا تاہم اب امکان کیا جاسکتا ہے کہ جلد ہی باقاعدہ انٹرنیشل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔رچرڈسن نے سیریز کی کامیابی پو خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستاں کی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…