لاہور(آئی این پی ) سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 18کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا،18رکنی اسکواڈ میں اظہر علی ، شان مسعود، احمد شہزاد ، سمیع اسلم ، بابر اعظم، اسد شفیق ، حارث سہیل ، عثمان صلاح الدین ، سرفراز احمد ، محمد رضوان، یاسر شاہ ، محمد
اصغر ، بلال آصف ، میر حمزہ ، محمد، حسن علی ، محمد عباس اور وہاب ریاض شامل۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔18رکنی اسکواڈ میں اظہر علی ، شان مسعود، احمد شہزاد ، سمیع اسلم ، بابر اعظم، اسد شفیق ، حارث سہیل ، عثمان صلاح الدین ، سرفراز احمد ، محمد رضوان، یاسر شاہ ، محمد اصغر ، بلال آصف ، میر حمزہ ، محمد، حسن علی ، محمد عباس اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں لگایا گیا ہے۔ پانچ روزہ ٹریننگ کیمپ 19سے23ستمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے بعد قومی ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائے گی جہاں سری لنکا سے سریز کا پہلا میچ 28ستمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8اکتوبر کو دبئی
اسٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔