منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ورلڈ الیون کے کھلاڑی آزادی کپ کھیلنے کے بعد سخت سیکورٹی میں واپس اپنے اپنے ممالک چلے گئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) ورلڈ الیون کے کھلاڑی آزادی کپ کھیلنے کے بعد سخت سیکورٹی میں واپس اپنے اپنے ممالک چلے گئے تفصیلات کے مطابق تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پذیرہوتے ہی ورلڈ الیون کے انٹرنیشنل کرکٹرزلاہورسے غیرملکی ائرلائن کی پروازای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بلٹ پروف بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی کے دوران گورنر ہاوس اورمال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا اور رینجرز کے ساتھ ساتھ اضافی پولیس اہلکار روٹ پر تعینات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان گزشتہ شب سیریز کا فائنل کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کا ان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے بعد پاکستان میں دیگر ٹیموں کی آمد کیلئے پر امید ہوں۔فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی کے لیے کھیل کا حصہ بننے پر فخر ہے۔دریں اثنا ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان آنے کا تجربہ شاندار رہا ٗیہاں کا کرائوڈ اچھا ہے،امید ہے کہ دوبارہ بھی آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان میں بہترین وقت گزارا،یہاں کے عوام کا رویہ دوستانہ رہا،شکریہ ادا کرتے ہیں۔ورلڈ الیون کے کپتان نے کہاکہ یہاں کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ،سیریز بڑی کامیابی سے اپنے اختتام تک پہنچی ۔

اینڈی فلاور نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے یہ پہلا قدم تھا ،ہوٹل سے میدان تک سیکیورٹی کے انتظامات شاندار رہے۔انہوںنے کہاکہ شائقین کرکٹ نے ورلڈالیون کو بہت سپورٹ کیا ،ہم اس دورے سے حسین یادیں لے کر جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…