لاہور(این این آئی)پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں بیٹنگ میں پاکستانی بیٹسمین چھائے رہے۔ زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے بابراعظم کے پاس ہے بابراعظم نے 3میچوں کی3اننگزمیں59.66کی اوسط سے179رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور86رنزہے۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے احمدشہزاد نے 3میچوں کی3اننگزمیں57کی اوسط
سے171رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور89رنزہے۔تیسرے نمبرپرورلڈالیون کے ہاشم آملہ نے3میچوں کی3اننگزمیں59.50کی اوسط سے119رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور72رنزناٹ آؤٹ ہے۔چوتھے نمبر پرورلڈالیون کے تھسارا پریرا نے 3میچوں کی3اننگزمیں48کی اوسط سے96رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور47رنزناٹ آؤٹ ہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے 3میچوں کی3اننگزمیں47کی اوسط سے94رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور39رنز ہے۔ دریں اثن ورلڈالیون کو33رنزسے شکست دے کرپاکستان نے تین میچوں کی آزادی کپ سیریز2-1سے جیت لی،احمدشہزادمین آف دی میچ قرارپائے۔پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسراٹی ٹونٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاگیا تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں4وکٹوں کے نقصان پر 183 رنزبنائے ،184 رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈالیون مقررہ20اووروں میں8وکٹوں کے نقصان پر150رنزبناسکی۔ورلڈالیون کی جانب سے اننگزکاآغازتمیم اقبال اورہاشم آملہ نے کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوورعمادوسیم نے کروایاورلڈالیون کی پہلی وکٹ15رنزپرگری جب تمیم اقبال14رنزبناکرعثمان شنوری کی گیندپربولڈہوگئے۔دوسری وکٹ41رنزپرگری جب بین کٹنگ 5رنزبناکرحسن علی کی گیندپربولڈہوگئے۔
اس سے اگلی ہی گیندپرہاشم آملہ 21رنزبناکرفخرزمان کی تھروپررن آؤٹ ہوگئے۔چوتھی وکٹ53رنزپرگری جب جارج بیلی3رنزبناکرعمادوسیم کی گیندپربولڈہوگئے۔پانچویں وکٹ 67رنزپرگری جب فاف ڈوپلیسی13 رنزبناکرشعیب ملک کی تھروپررن آؤٹ ہوگئے۔چھٹی وکٹ112رنزپرگری جب تھسارا پریرا رومان رئیس کی گیندپربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ137رنزپرگری جب ڈیوڈمِلر32رنزبناکرحسن علی کی گیندپربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
آٹھویں وکٹ139رنزپرگری جب مورنی مورکل ایک رن بناکربابراعظم کی تھروپررن آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے2،عمادوسیم ،عثمان خان شنواری ،رومان رئیس نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل ورلڈالیون کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے پاکستان کوکھیلنے کی دعوت دی ۔پاکستان کی جانب سے فخرزمان اوراحمدشہزادنے اوپننگ کی دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61رنزبنائے ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ61رنزپرگری کب فخرزمان 25گیندوں پر27رنزبناکرڈیرن سیمی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔اسکے بعدبابراعظم بیٹنگ کے لئے آئے اوراحمدشہزادکے ساتھ مل کرجارحانہ اندازمیں بیٹنگ کرتے ہوئے سکورمیں اضافہ کرتے رہے۔دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں102رنزبنائے۔پاکستان کی دوسری وکٹ163رنزپرگری جب بین کٹنگ کو 3 چھکے لگانے کے بعد احمد شہزاد بدقسمتی سے اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے اور صرف 11 رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔
انہوں نے 55 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل۔تیسری وکٹ175رنزپرگری جب بابراعظم 31گیندوں پر48رنزبناکر تھسارا پریراکی گیندپر فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے وہ صرف2رنزکے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔چوتھی وکٹ 175رنزپرگری جب عمادوسیم بغیرکوئی رن بنائے تھسارا پریراکی گیندپر فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک 17اورسرفرازاحمدصفرپرکرناٹ آؤٹ رہے۔ورلڈالیون کی جانب سے تھسارا پریرانے 2وکٹیں حاصل کیں۔