لاہور(این این آئی)میچ کے بعدشٹل سروس بندہونے سے میچ کے بعدشائقین کرکٹ کوشدیدپریشانی کاسامنا،رکشہ اورٹیکسی والوں کی چاندی ہوگئی ۔بتایاگیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈاورپنجاب گورنمنٹ نے ایف سی کالج،لبرٹی مارکیٹ پرقائم پارکنگ پوائنٹس سے قذافی اسٹیڈیم اوراسٹیڈیم سے پارکنگ پوائنٹس تک لے جانے کے لئے فری شٹل سروس کااہتمام کیاہواہے لیکن عملہ کی غفلت کی بناپرپاکستان اورورلڈالیون کی ٹیموں کے مابین میچ کے
ختم ہونے کے ایک سے دوگھنٹے بعدشائقین کرکٹ کواسٹیڈیم سے پارکنگ پوائنٹس تک لے جانیوالی فری شٹل سروع بندکردی جاتی ہے جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کواپنی گاڑیوں تک جانے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے فری شٹل سروع بندہونے سے ٹیکسی اوررکشہ ڈرائیوران سے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔جبکہ بہت سے افرادکوکئی کئی کلومیٹرپیدل چل کرپارکنگ پوائنٹس تک جاناپڑتاہے۔شائقین نے مطالبہ کیاہے شٹل سروس میچ کے بعدکم ازکم تین گھنٹے تک چلائی جائے تاکہ ڈرائیوروں کی بلیک میلنگ سے بچا جا سکے۔