جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ الیون سے میچ،دھوکہ ہوگیا،شائقین کرکٹ ششدر

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ٹکٹوں کی زیادہ تعدادمیں فروخت یاانتظامی بدنظمی سینکڑوں شائقین کرکٹ ٹکٹ ہونے کے باوجودمیچ دیکھنے سے محروم رہ گئے۔پاکستان اورورلڈالیون کے مابین تیسرے میچ کے دوران شدیدانتظامی بدنظمی،ٹکٹ لئے سینکڑوں افرادقذافی اسٹیڈیم کے مختلف انکلوثرزکے باہرے کھڑے ہوکرمیچ دیکھنے کے لئے اپنی باری کاانتظارکرتے رہے جبکہ بغیرٹکٹ کے سینکڑوں افرادمیچ دیکھتے رہ گئے۔

بتایاگیاہے کہ مبینہ طورپرپی سی بی کے اہم عہداران،پولیس اہلکاراوردوسرے افراداپنے اپنے دوستوں اوررشتہ داروں کوبغیرٹکٹ کے مختلف انکلوثرزمیں میچ دیکھنے کے لئے بیٹھادیا۔جبکہ جن افرادکے پاس ٹکٹ تھے وہ لمبی لمبی لائنوں میں عبدالحفیظ کاردار،فضل محمود،جاوید اپنے اپنے انکلوثرکے باہراپنی باری کاانتظارکرتے رہے لیکن بغیرٹکٹ افرادکے اندرجانے کی وجہ سے تمام سیٹیں بھرگئیں جس کی وجہ سے ان انکلوثرزکے گیٹ بندکردیئے گئے اورشائقین کرکٹ ٹکٹ ہاتھوں میں لئے گیٹ کھلنے کاانتظارکرتے رہے اورگیٹ نہ کھلنے کے باعث مایوسی کی حالت میں گھروں کوواپس لوٹ گئے۔یہ بھی بتایاگیاہے کہ میچ دیکھنے سے محروم رہنے والے شائقین کرکٹ گونوازگواورپی سی بی کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔اس سلسلہ میں پی سی بی حکام سے ان کاموقف معلوم کرنے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔ دوسری جانب لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اوربوم بوم شاہدآفریدی نے قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھااوردونوں نے رکشہ پربیٹھ کرباری باری گراؤنڈکاچکرلگایااورہاتھ ہلاکرشائقین کرکٹ کاشکریہ اداکی اس موقع پرشائقین کرکٹ نے کھڑے ہوکراورتالیاں بجاکرانکااستقبال کیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے شاہد آفریدی کے لیے ایک تقریب منعقد کیے جانے کا امکان ہے جس میں انہیں اعزاز دیئے جانے کی توقع ظاہر کیا جارہی ہے۔

واضح رہے بوم بوم نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی سی بی ایوارڈ ز میں یونس خان کی طرح جانے سے گریز کیا تھا۔1996ء سے 2016ء تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی اور پی سی بی کے درمیان تنازع کی ایک بڑی وجہ انھیں الوداعی میچ نہ کھیلنے دینا ہے۔وہ27 ٹیسٹ 398 ون ڈے اور 98 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…