اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

’’کبھی مجھے بھی یہ موقع دیں کہ میں۔۔‘‘ شعیب ملک کا احمد شہزاد کو کرارا جواب ، بیٹسمین منہ دیکھتے رہ گئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہوا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جتنا دلچسپ تھا اس سے بھی دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب احمد شہزاد نے شعیب ملک کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے انہیں عظیم (گریٹ) کہا۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی

میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے عمر اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔جس کے بعد احمد شہزاد نے ایک اچھے ٹیم میٹ ہونےکے ناطے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے لکھا “لاہور تو گریٹ ہے ہی پر تُسی بھی گریٹ ہو، تاریخی سیریز میں کیا زبردست کارنامہ سرانجام دیا ہے، مبارک ہو”۔اصل مزہ اس کے بعد شروع ہوا اور شعیب ملک نے وہ بات کہہ دی جو پورے پاکستان کی آواز ہے۔ احمد شہزاد کی جانب سے اس ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ایک چٹکلا بھی چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا “تھینک یو برو! کبھی مجھے بھی موقع دیں آپ کو گریٹ بولنے کا”۔شعیب ملک کے اس جواب پر انہیں کھڑے ہوکر تالیاں پیش کرنی چاہیئں کیونکہ انہوں نے احمد شہزاد سے وہ بات کہہ دی جو پوری پاکستانی عوام ان سے کہنا چاہتی ہے۔ کیونکہ پوری پاکستانی قوم احمد شہزاد کو بھی میدان میں شاندار طریقے سے پرفارم کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔ہم امید کرتے ہیں احمد شہزاد کو شعیب ملک کی بات دل پر لگ گئی ہو اور آج وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ جتوانے میں کامیاب ہوجائیں۔ :شعیب ملک کے جواب پر عوام کا ردِ عمل کچھ ٹوئیٹس میں دیکھیں

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…