منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’آئی فون 8‘‘ کم قیمت پر بیچ رہا ہوں، اگر خریدنا چاہتے ہیں تو۔۔

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ الیون کے سکواڈ میں شامل آزادی کپ کھیلنے کیلئے ڈیرین سیمی نے اپنے مداحوں کو قدرے کم قیمت پرآئی فون 8بیچنے کا اعلان کر دیا ۔ڈیرن سمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ آئی فون 8 فروخت کیلئے دستیاب ہے،

اگر آپ خریدنے پر دلچسپی رکھتے ہیں تو مجھے ڈائریکٹ میسیج کریں، قیمت کم ہو سکتی ہے۔ڈیرن سمی نے جیسے ہی یہ اعلان کیا تو ہر کوئی حیران رہ گیا لیکن جب اس کے ساتھ موجود ”آئی فون 8“ کی تصویر دیکھی تو قہقہوں کا طوفان امڈ آیا ۔ڈیر سمی کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی یہ تصویر ایپل کے اصلی آئی فون کی نہیں بلکہ ایک بچے کی ہے جس نے اپنی ایک آنکھ پر موبائل فون باندھ رکھا ہے اور اسے آئی فون کا نام دیا ہے۔ ڈیرین سیمی کو یہ تصویر اتنی پسند آئی وہ اسے شیئر کئے بغیر نہ رہ سکے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کیساتھ بھی دلچسپ مذاق کرنے کا فیصلہ کر لیا۔قبل ازیں گوجرانوالہ میں ایک پہلوانی اکھاڑے کو ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب کردیاگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی پہلوانی اکھاڑے میں پہلوانوں نے روایتی انداز میں ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال کر کرکٹ کے عظیم ہیرو سیمی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ۔پہلوانوں کا کہنا ہے کہ پی ایس فائنل کے دوران ڈیرن سیمی نے پاکستانی قوم سے جس والہانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا تھا وہ برسوں یاد رہے گا۔پہلوانوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی خوشیاں پاکستان لانے میں سیمی کا اہم کردار ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…