پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ورلڈ الیون کا دورہ ، پشاور زلمی کی جانب سے کر کٹرز کیلئے لنچ کا اہتمام

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان میں ورلڈ الیون کے دورے کے تاریخی موقع پر پی ایس ایل چیمپیئن پشاور زلمی کے کھلاڑی یہاں جمع ہوئے ، جن میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ورلڈ الیون کے کھلاڑی ڈیرن سیمی اور تمیم اقبال بھی شامل تھے ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی اور ان کی

ٹیم کو لنچ پر مدعو کیا ۔ پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کھلاڑی اس تقریب میں جلوہ افروز ہوئے اور اس طرح یہ لنچ کھلاڑیوں کی ری یونین میں تبدیل ہو گیا جس میں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فائنل کی خوشگوار یادوں کو تازہ کیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں ورلڈ الیون کا دورہ ایک بڑا قدم ہے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ڈیرن سیمی ، ڈیوڈ ملر ، کرس جورڈن اور مارلن سیموئلز کا اس مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں کی پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آمد سے دوسرے کھلاڑیوں کی آمد کی راہ ہموار ہوئی ۔ڈیرن سیمی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ الیون کا حصہ ہونے پر وہ بے حد خوش ہیں اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے اس موقع پر ملاقات ایک خوشگوار تجربہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہم بحیثیت ٹیم پی ایس ایل 2 میں بہت اچھا کھیلے اور اب ہم پی ایس

ایل 3 میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین ہیں ۔ ڈیرن سیمی کے ہمراہ زلمی ایکسپریس حسن علی، وہاب ریاض، تمیم اقبال، اور کوچ محمد اکرم نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔زلمی کے سپر سٹارز کے علاوہ سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور ، سابق کپتان وقار یونس ، جنوبی افریقا کے سپر سٹار ہاشم آملہ ، عمر امین ، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی موجود تھے ۔

12 ستمبر 2017 کو کھیلے گئے پہلے میچ کے بعد قذافی سٹیڈیم لاہور میں 13 اور 15 ستمبر 2017 کو ورلڈ الیون سے مقابلہ کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…