اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلی پاکستانی خاتون ریسلر کی دھماکے دار انٹری

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریسلنگ انٹرٹینمینٹ انڈسٹری میں ڈبلیو ڈبلیو ای سرفہرست اور بڑا نام سمجھا جاتا ہے۔ پہلوانی کے شوقین افراد کا خواب ہوتا ہے کہ وہ کسی طرح ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلوانوں کے سکواڈ کا حصہ بن کر نہ صرف دنیا بھر میں شہرت حاصل کریں بلکہ

اپنی طاقت کی دھاک بھی بٹھائیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں تاحال ایک مرد پاکستانی ریسلر بادشاہ خان منظر عام پر آچکے ہیں ۔ پاکستان جیسے ملک کی خواتین کا سپورٹ کی جانب آنا کسی معجزے سے کم نہیں سمجھا جاتا اور وہ بھی ریسلنگ جیسے پہلوانوں کے کھیل میں مگر یہ معجزہ اب ہو چکا ہے اور ایک پاکستانی خاتون نے پرو ریسلنگ میچ میں اپنے مد مقابل پہاڑ جیسی خاتون ریسلر کو ایسا پٹخا کہ ہال میں موجود شائقین بے اختیار تالیاں پیٹنے اور سیٹیاں بجانے پر مجبور ہو گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس یہ پاکستانی خاتون اپنے مدمقابل پہاڑ جیسی خاتون کے مقابلے میں اتری تو اس پہاڑ جیسی پہلوان نے اسے پہلے ہی وار میں پٹخ دیا جس کے بعد پاکستانی خاتون کے جسم میں تو جیسے بجلیاں بھر گئیں۔ شلوار قمیض میں ملبوس ہونے کے باوجود اس پہاڑ جیسی مدمقابل پہلوان کو گولڈ برگ کے انداز میں اپنے کوپنز پر اٹھا اٹھا کر رنگ میں ایسی پٹخنیاں دیں کہ وہاں موجود دیگر ریسلر حالت خراب ہونے پر پاکستانی خاتون پہلوان کی مدمقابل پہاڑجیسی پہلوان کی مدد کیلئے پہنچ گئے اور مقابلے کو درمیان میں ہی روک دیا گیا۔۔اس شاندار مقابلے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…