ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

آزادی کپ‘پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 20رنز سے شکست دیکرسیریزمیں 1-0کی برتری حاصل کرلی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آزادی کپ سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان نے ورلڈالیون کو20رنزسے شکست دے دی،تین میچوں کی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل،پاکستانی شائقین کرکٹ اورکھلاڑیوں کاقذافی اسٹیڈیم میں جشن،بابراعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ آزادی کپ کاپہلامیچ قذافی سٹیڈیم لاہورمیں پاکستان اورورلڈالیون کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کرنے کافیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اووروں میں5وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے ۔198رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں7وکٹوں کے نقصان پر177رنزبنائے۔ورلڈ الیون کی جانب سے اوپنر تمیم اقبال اور ہاشم آملہ نے اننگزکاآغازکیا۔ورلڈالیون کی پہلی وکٹ 43 پرگری جب تمیم اقبال 18 رنز بناکر رومان رئیس کی گیندپر بولڈ ہوگئے،دوسری وکٹ 48رنزپرگری جب ہاشم آملہ 26رنزبناکررمان رئیس کی گیندپرعمادوسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،تیسری وکٹ101رنزپرگری جب کپتان فان ڈوپلیسی29 رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرعمرامین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،چوتھی وکٹ 108رنزپرگری جب ٹم پین25رنزبناکرسہیل خان کی گیندپررمان رئیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،ڈیوڈملرنے شاداب خان کوچھکامارجس کے جواب میں اگلی ہی گیند پر ملر 9رنزبناکرکپتان سرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،چھٹی وکٹ 145رنزپرگری جب گرانٹ ایلٹ14رنزبناکرسہیل خان کی گیندپرعمادوسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،ساتویں وکٹ173رنزپرگری جب تھسارا پریرا17رنزبناکرحسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے ،ڈیرن سیمی 28رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے28،رمان رئیس نے37 اورشاداب خان نے33رنزدے کر2،2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

اس سے قبل ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کرنے کافیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اووروں میں5وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے مورنی مورکل نے پہلا اورر کرایا۔ فخر زمان نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے مورنی مورکل کو پہلی 2 گیندوں پر 2 چوکے لگاکر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا لیکن چوتھی ہی گیند پر مورکل نے انہیں پویلین واپس بھیج دیا

اس وقت پاکستان کاسکور8رنزتھاجس کے بعد بابراعظم وکٹ پر آئے اور پہلی ہی گیند چوکا لگایا۔تھسارا پریرا کے اوور میں بابر اعظم نے دو گیندوں پر دو چوکے لگائے اور پاکستان کو تیز آغاز فراہم کیا۔دوسری وکٹ کے لیے بابر اعظم اور احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اس دوران بابر اعظم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی جب کہ احمد شہزاد سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے،دسویں اوور میں بابر اعظم نے آٹھ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی،

پاکستان نے 70گیندوں پر100رنزمکمل کئے۔بابراعظم اوراحمدشہزادنے دوسری وکٹ کی شراکت میں122رنزبنائے۔دوسری و کٹ 130 ر نز پر گر ی جب احمد شہزاد کٹنگ کی گیند پر سیمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے کی ۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے لیکن کسی بھی موقع پر وہ اپنی اننگز کے دوران پراطمینان محسوس نہیں ہوئے۔ جس کے بعد شعیب ملک کریز پر آئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ142 کے مجموعی اسکور پرگری عمران طاہر نے بابر اعظم کی وکٹ حاصل کر لی

بابراعظم نے52گیندوں پر 10چوکوں اور2چھکوں کی مددسے86رنزبنائے۔چوتھی وکٹ 161رنزپرگری جب کپتان سرفراز احمد 4 گیندوں پر صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ شعیب ملک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے20گیندوں پر 4چھکے اور4 چوکوں کی مدد 38 رنز بناکرآخری اوور میں پریرا کے ہاتھوں بولڈہوگئے اس وقت پاکستان کاسکور182رنزتھا۔ عماد وسیم نے بھی آخری اوور میں 2 چھکے لگائے اور وہ 4 گیندوں پر 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ورلڈالیون کی جانب سیتھسارا پریرا نے51رنزدے کر2، مورنی مورکل نے32،عمران طاہرنے34اور بین کٹنگ نے38رنزدے کرایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…