اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کا سہرا پی سی بی کے سر ہے، بہت دور ہے شاید اس میں میرابیٹا کھیلے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے قذافی سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے سبب ہمارے
حوصلے بلند ہیں، ٹیم کو جب تک ضرورت رہی کھیلتا رہوں گا، سینئر کھلاڑیوں کا کام نئے آنے والے کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے، 2023بہت دور ہے شاید اس میں میرا بیٹا کھیلے۔ بھرپور کوشش کریں گے کہ ورلڈ الیون سے سیریز جیت سکیں۔