جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

لاہور میں کرکٹ میچ،حکومت نے ایسی پابندی عائد کردی جو تاریخ میں کبھی نہیں لگی، حیرت انگیزفیصلہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) سکیورٹی حکام کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کے اطراف کے ہوٹلز ، ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز بند کرادیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے آزادی کپ کے تمام ترسکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، سکیورٹی حکام نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کے ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسزاورہاسٹلزکوبھی بند کرا دیا۔زرائع کے مطابق ہوٹلز،ہاسٹلز اورگیسٹ ہاؤس مالکان سے شورٹی بانڈز لے لیے گئے ہیں،

ان مالکان کوپابند کیاگیا ہے کہ وہ پندرہ ستمبر تک کسی شخص کو رہائش فراہم نہیں کریں گے ،خلاف ورزی کرنیوالوں کو پانچ لاکھ جرمانہ کیا جائیگا۔دریں اثناء لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے قذافی سٹیڈیم میں ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والے میچز کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، قذافی سٹیڈیم کو دو گرڈ سٹیشن اور پانچ الیون کے وی فیڈرزکی مددسے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان میچز کا آغاز آج ( منگل ) 12ستمبر سے ہوگا جس کے لئے لیسکو نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، لیسکو کی جانب سے گارڈن ٹاؤن اور شادمان گرڈ سٹیشن سے قذافی سٹیڈیم کو 15ستمبر تک چوبیس گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جائیگی ، میچ کے اوقات میں شام پانچ سے رات بارہ بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔ قذافی سٹیڈیم میں میچز کے دوران آپریشن ونگ کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، تین شفٹوں میں عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کے فرائض انجام دے گا ، ڈائریکٹر آپریشنز چوہدری محمد انور مانیٹرنگ کریں گے۔علاوہ ازیں پنجاب بھر کی جیلوں کے قیدی بھی ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز دیکھ سکیں گے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے صوبہ بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ قیدیوں کی بیرکس میں آزادی کپ ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز دکھانے کے انتظامات کئے جائیں ۔احکامات موصول ہونے کے بعد جیلوں کی بیرکس میں ٹی وی لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…