منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ورلڈ الیون کیخلاف سیریز آسان نہیں ہوگی لیکن جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ‘ کپتان سرفراز احمد

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ہیں ان کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی لیکن سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور شائقین کرکٹ کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑی بھی ہوتے تو خوشی ہوتی لیکن معلوم نہیں ان کی کیا پالیسی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ آزادی کپ کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سرفراز احمد نے کہاکہ پاکستان میں ورلڈ الیون کا آنا خوش آئندہ ہے اور اس کے بعد دنیائے کرکٹ کی دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی ۔ورلڈ الیون کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت خوش ہوں اور شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔چورلڈ الیون کی ٹیم میں ساؤتھ افریقہ کے ٹاپ کے پانچ کھلاڑی ،بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اور دنیائے کرکٹ کی دیگر ٹیموں کے ٹی ٹونٹی کے نامور کھلاڑی ہیں ۔سیریز اتنی آسان نہیں ہوگی ،چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد ہمارے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا لیکن اس کے ساتھ ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے اور کوشش ہوگی کہ مخالف ٹیم کو ٹف ٹائم دے کر ایونٹ میں کامیابی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے خلاف جیت کے لئے ہمیں بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین پرفارمنس دکھانی ہوگی ۔ہم کسی ایک شعبے پر انحصار نہیں کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کے نہ کھیلنے کے بارے میں ہمیں پہلے سے ہی پتہ تھا اسلئے ہمارے پاس متبادل آپشن موجود ہے ۔میری ٹیم میں شاداب ،رمان رئیس ،عماد وسیم ،حسن علی سب اچھے بولر ہیں جبکہ بیٹنگ بھی کمزور نہیں ۔احمد شہزاد ،شعیب ملک ،فخر زمان اور میں بیٹنگ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان لڑکوں کو موقع دیا جائے تاکہ وہ نہ صرف ٹی ٹونٹی بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی جگہ بناسکیں ۔

ورلڈ الیون میں بھارت کے کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑی بھی ہوتے تو خوشی ہوتی لیکن مجھے نہیں پتہ کہ ان کی کیا پالیسی ہے تاہم ٹیم میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے بڑے نامور کھلاڑی ہیں جس پر ہم ان ممالک کے کرکٹ بورڈز کے مشکور ہیں ۔

ورلڈ الیون کے بعد دنیائے کرکٹ کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور اللہ نے چاہا تو انڈیا کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی ۔سرفراز احمد نے کہاکہ میرا تعلق کراچی سے ہے لیکن کراچی میں آئندہ سال پی ایس ایل کے میچز ہوں گے پھر دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی وہاں اور پاکستان کے دیگر شہروں میں جاکر کھیلیں گی ۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…