جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ریڈ بل کیمپس کرکٹ ورلڈ فائنلز ،پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو،اسلام آباد (آن لائن)ریڈ بل کیمپس کرکٹ کے ورلڈ فائنلز میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض80رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف 15.4اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پوراکردیا۔آل رانڈ ر حسن محسن 3.1اوورز میں 21رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دریں اثناء پاکستانی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ

ملک میں سکیورٹی بہتر ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی مقابلے بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں، ڈیوس کپ ٹائی کے علاوہ رواں سال کے آخر میں تین بین الاقوامی ٹینس کے مقابلوں کی میزبانی پاکستان کے لئے خوش آئند ہے ، تھائی لینڈ کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے تاہم گراس کورٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم ان کو شکست سے دو چار کرکے ٹائٹل جیت کر گروپ ٹو سے ون کے لئے کوالیفائی کریں گے، رواں سال مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں عالمی رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہوں ، امید رکھتاہوں کہ رواں سال کے آخر تک ٹاپ 15 میں جگہ بنا لوں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے خلاف پہلا ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کے لئے امریکا اوپن کھیلنے کے بعد اسلام آباد آیا ہوں اور یہاں پر قومی کھلاڑیوں کے ساتھ تربیت حاصل کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کے لئے گراس کورٹ تیار کیا ہے جو کہ ہمارے لئے سود مند ثابت ہو گا۔گراس کورٹ پر عقیل خان اور میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تھائی لینڈ کی ٹیم میں جو کھلاڑی شامل ہیں وہ پورا سال بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ان کے ساتھ ٹائی میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ امید رکھتے ہیں کہ گراس کورٹ کافائدہ اٹھاتے ہوئے تھائی لینڈ کی ٹیم کو ہرا کر ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون کیلئے کوالیفائی کریں گے۔اعصام الحق نے کہاکہ سال 2017 کے شروع میں جب عالمی مقابلوں کا آغاز کیا تو عالمی رینکنگ میں 56ویں نمبر پر موجود تھا

تاہم رواں سال 5 عالمی ٹینس کے مقابلوں میں ڈبل کا ٹائٹل جیت کر 28 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہوں۔ رواں سال کے آخر تک مزید 6 بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنی ہے ، توقع رکھتے ہیں کہ رواں سال کے آخر تک عالمی رینکنگ میں 15ویں نمبر پر جگہ بنا لوں گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے رواں سال کے آخر میں تین بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دینا پاکستان کے لئے خوش آئند ہے ،اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد زیادہ سے زیادہ عالمی

کھلاڑی پاکستان کا رخ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عالمی مقابلوں کی بحالی کا آغاز ہو چکا ہے اور ملک میں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی مقابلے کھیلے جائیں گے۔ڈیوس کپ ٹائی پہلے سے پاکستان میں بحال ہو چکے ہیں ۔ دیگر ایونٹس کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔ اعصام الحق نے کہاکہ جب میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتا ہوں تو وہاں پر مختلف ممالک کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کھیلنے پر آمادہ کرتا ہوں اور انہیں یہ یقین دلاتاہوں کہ پاکستان امن پسند ملک ہے

اور یہاں پر سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھاکہ پاکستان میں کافی عرصہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ، نئے ٹیلنٹ کے لئے پی ٹی ایف کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کرے تاکہ ان میں سے مستقبل کے لئے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے ملک میں ٹینس کے فروغ اور بہتری کے لئے بھر پور کردار ادا کیا ہے اور پاکستان میں عالمی مقابلوں کی بحالی میں بھی ان کا اہم کردار رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…