ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’مجھے اب آپ کی جانب سے یہ اعزاز نہیں چاہئے‘‘ یونس خان کا پی سی بی کو صاف صاف انکار، وجہ افسوسناک

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہاہے کہ میرے خیال میں اب فیئرویل کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب بلے باز نے کہا کہ میرے خیال میں اب فیئرویل کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ میں اور مصباح رواں سال مئی میں ریٹائر ہوئے تھے تو اب اس کی کیا ضرورت ہے۔ دیگر ملکوں میں ریٹائر ہونے والے سابق کپتانوں اور نامور

کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ کے چند دن بعد ہی فیئرویل دی جاتی ہے لہٰذا مجھے اب اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے پی سی بی نے فیئر ویل کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک معقول رقم بھی دی جائے گی لیکن میں پیسے کے پیچھے نہیں بھاگتا۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں تقریب میں نہیں جاؤں گا کیونکہ پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے میں نے جو کچھ پی سی بی میں دیکھا اور جس صورتحال سے گزرا وہ سب کچھ ایسا ہے جسے میں نہیں بھول سکتا۔یونس خان نے کہا کہ میرے کیلئے عزت و احترام سے بڑھ کر کچھ نہیں اور مجھے لگتا ہے کہ پی سی بی نے متعدد کرکٹرز کو وہ عزت نہیں دی جس کے وہ مستحق تھے۔

آئی سی سی کا پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کو انٹرنیشنل میچز کا درجہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کو انٹرنیشنل میچز کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سیریز کے ذریعے کھلاڑیوں کے پاس اپنی انٹرنیشنل رینکنگ بہتر بنانے کا ندر موقع ہے۔جنوبی افریقی کپتان فرینکوئس ڈیو پلیسی کی قیادت میں 14 رکنی ورلڈ الیون پہنچ چکی ہے جہاں مہمان ٹیم اور پاکستان کے درمیان تین بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔آئی سی سی نے مذکورہ سیریز کو انٹرنیشنل میچوں کا درجہ دیا ہے جس کی بدولت کھلاڑی اپنی درجہ بندی میں بہتری لا سکتے ہیں البتہ سیریز کے نتیجے کا قومی ٹیم کی رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے عماد وسیم 780 پوائنٹس کے ساتھ سب سے بہترین باؤلر ہیں اور سیریز میں ان کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نظر نہیں آتا تاہم دوسرے نمبر پر موجود عمران طاہر اور پانچویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈین اسٹار سیمیول بدری اپنے پوائنٹس کی تعداد بڑھا سکتے ہیں۔عمران طاہر عالمی نمبر ایک باؤلر تو نہیں بن سکیں گے لیکن سیریز اچھی کارکردگی کی بدولت عماد وسیم سے فاصلہ کم ضرور کر سکتے ہیں البتہ سیمیول بدری اچھی کارکردگی سے افغانستان کے راشد خان کو چوتھے نمبر سے محروم ضرور کر سکتے ہیں۔بیٹنگ کی بات کی جائے تو ورلڈ الیون کے کپتان فرینکوئس ڈیو پلیسی واحد بلے باز ہیں جو آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور ان کے علاوہ دونوں ٹیموں کا کوئی بھی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔ہاشم آملا 15ویں نمبر کے ساتھ دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں جبکہ رینکنگ میں بابر اعظم 27 اور احمد شہزاد 31ویں نمبر پر موجود ہیں اور دونوں ہی کھلاڑی اچھی کارکردگی کے ساتھ اپنی رینکنگ میں بہتری لا سکتے ہیں۔ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 12 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد یہی گراؤنڈ 13 اور 15 ستمبر کو مزید دو ٹی20 میچز کی میزبانی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…