اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’ پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کی قیادت پر فخر ہے‘‘

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آ ئی این پی ) ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی طرح ورلڈ الیون بھی عالمی کرکٹ کی بحالی کا جشن منارہی ہے، پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کی قیادت پر فخر ہے، 2009 کے بعد سے پاکستان کے شائقین انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم ہیں اور اس بہادر قوم کو عالمی کرکٹ سے دوری سہنا پڑی، خوشی ہے شائقین کرکٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے دیکھیں گے۔لاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف

ڈپلوسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ پاکستانی قوم کی طرح ورلڈ الیون ٹیم میں شامل کرکٹر بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا جشن منا رہے ہیں۔کوچ اینڈی فلاور نے کہاکہ پاکستان کے عوام اب کرکٹ اپنے ملک میں دیکھیں گے اور یہ خوشی کی بات ہے اور شائقین کرکٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے دیکھیں گے۔اینڈی فلاور نے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے 8 برس کے عرصے میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے، کوچ کی حیثیت سے مجھے ورلڈ الیون کی نمائندگی کرنے پر خوشی ہے۔کوچ ورلڈ الیون نے کہا کہ پاکستان نے 90 کی دہائی میں زمبابوے کرکٹ کی بہت مدد کی اور پاکستان کی مدد سے زمبابوے کرکٹ کو فروغ ملا۔پریس کانفرنس سے قبل ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈپلوسی کو ان کے نام کی شرٹ بھی دی گئی۔اس موقع پر فاف ڈپلوسی نے کہاکہ پاکستانی عوام کی میزبانی پر ان کے شکر گزار ہیں اور امید ہے کہ شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔فاف ڈپلوسی نے کہا کہ پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کی قیادت پر فخر ہے جس کا بولنگ اٹیک اچھا ہے اور ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی عالمی شہرت یافتہ اور ہر اعتبار سے متوازن ہیں۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچز پاکستان کے لئے عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے کھڑکی ثابت ہونگے‘ دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کو برداشت نہیں

کرتی‘ ورلڈ الیون کے میچ منعقد کرانے میں آئی سی سی نے اہم کردار ادا کیا‘ غیر ملکی کھلاڑیوں کے مشکور ہیں کہ وہ پاکستان آئے‘ پاکستان میں عالمی میچز کا انعقاد ہمارے لئے صرف میچ ہی نہیں بلکہ بہت کچھ ہیں‘ پاکستان کے کرکٹ شائقین بھرپور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے‘ یہ سب کچھ پاکستانی قوم کی دعائوں سے ممکن ہوا ہے۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو

پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ورلڈ الیون کے میچ منعقد کروانے میں آئی سی سی نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں ورلڈ الیون کے میچز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے مشکور ہیں کہ وہ پاکستان آئے۔ مختلف ملکوں کے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان کے کرکٹ شائقین بھرپور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔ پاکستان میں عالمی میچز کا

انعقاد ہمارے لئے صرف میچ ہی نہیں بلکہ بہت کچھ ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میچ دیکھنے کے لئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی عوام کے لئے آج کا دن نہایت خوش آئند ہے۔ اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کو اکٹھا کرنے میں بھرپور کام کیا یہ سب کچھ پاکستانی قوم کی دعائوں سے مکن ہوا۔ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد میں میڈیا اور عوام نے حوصلہ بڑھایا۔ لاہور میں ورلڈ الیون میچز کے

انعقاد کے لئے پنجاب حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے۔ ورلڈ الیون کے میچز پاکستان کے لئے عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے کھڑکی ثابت ہوگی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ سال بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے بہت کچھ ہوگا۔ دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کو برداشت نہیں کرتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی سی سی جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں حکومت اور عوام

کا اہم کردار ہے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے طویل سفر طے کرنا پڑا۔ پی سی بی اور رمیز راجہ کی کوششوں سے پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2011 سے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے پاکستان کے تمام ادارے سکیورتی صورتحال بہتر بنانے پر قابل تعریف ہیں۔ بہترین سکیورٹی مہیا کرنے پر پاکستان کے تمام اداروں کے شکر گزار ہیں۔ جائلز کلارک نے کہا کہ

امید ہے عوام کی بڑی تعداد ورلڈ الیون کے میچز دیکھنے کے لئے آئے گی۔ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔ اینڈی فلاور کی کوششوں سے ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ممکن ہوا۔ پاکستان نے سکیورتی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بہت سرمایہ لگایا اور قربانیاں دیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…