اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

آزادی کپ کے مقابلوں سے پہلے سرفراز الیون اور عماد الیون کے درمیان پریکٹس میچ کا حیرت انگیز نتیجہ برآمد

datetime 10  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی)آزادی کپ کا میلہ سجنے سے قبل شاہینوں کا لہو گرمانے کے لئے سرفراز الیون اور عماد الیون کے درمیان پریکٹس میچ کا انعقاد کیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں عماد الیون نے سرفراز الیون کو 7 رنز سے شکست دی۔ عماد الیون نے پریکٹس میچ میں سرفراز احمد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے

ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے جس کے جواب میں سرفراز الیون کی ٹیم 143 پر ڈھیر ہوگئی۔سرفراز الیون کی جانب سے شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور 77 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سرفراز احمد 24 رنز بناسکے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ کا پہلا میچ 12 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔مہمان ورلڈ الیون کے کھلاڑی 11 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے تاہم اس سے قبل تمام کھلاڑی دبئی میں جمع ہو کر پریکٹس کیمپ میں پریکٹس کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میچ دیکھنے کے لئے شائقین کا جنون عروج پر ہے اور پہلے میچ کے 500 اور 2500 میں دستیاب تمام ٹکٹ ختم ہوچکے ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…