منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

’’میں فوری طور پر پاکستان جا کر۔۔‘‘ ڈیرن سمی نے ایسی بات کہہ دی دشمنوں کو آگ لگ گئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) ڈیرن سیمی ایک بار پھر پاکستانیوں کے پیار کی کشش محسوس کرنے لگے۔ورلڈ الیون میں شامل ڈیرن سیمی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان جا کر کھیلنے کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں، آئی سی سی اور پی سی بی کی طرف سے مہمان کرکٹرز کو مکمل بریفنگ دی گئی جس کے بعد کوئی بھی سکیورٹی خدشات محسوس نہیں کر رہا،

انھوں نے کہا کہ میں اس سے قبل پی ایس ایل فائنل لاہور میں کھیل چکا جو ایک بہترین تجربہ رہا، پاکستانی بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں، میں نے لاہور میں اپنے قیام کے دوران ہونے والے خوشگوار تجربات ساتھی پلیئرز کو بھی بتائے جس کے بعد وہ بھی دورئہ پاکستان کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلیے ورلڈ الیون کا دورہ اہم قدم ثابت ہو گا، امید کرتا ہوں کہ بہت جلد ویسٹ انڈین ٹیم بھی وہاں جائیگی۔دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کہا کہ ورلڈ الیون میں شمولیت ایک منفرد تجربہ ہے، برصغیر کی کنڈیشنز کینگرو کرکٹرز کیلیے نئی نہیں، امید ہے کہ میری کارکردگی اچھی رہے گی، انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز پر مشتمل ٹیم کیلیے کھیلتے ہوئے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…