جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عمر اکمل کا پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب تیار

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے بھجوائے گئے شوکاز نوٹس کے جواب میں مکی آرتھر کے خلاف پریس کانفرنس کو ’’ہیٹ آف دی مومنٹ‘‘قرار دے دیا۔عمر اکمل نے اس سے قبل بھی پی سی بی کا اپنا جواب جمع کروایا تھا جسے انہوں نے مسترد کر تے ہوئے دوبارہ اپنا جواب داخل کروانے کے لیے کہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے جس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھرپر لگائے گئے تمام الزامات کو ہیٹ آف دی مومنٹ قرار دے دیا،جواب میں

یہ بھی لکھا گیاہے کہ غیرارادی طور پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی،پی سی بی کی کو ڈ کی 3شقوں کی خلاف ورزی سے ناواقف تھا۔اس سے قبل پی سی بی نے معاملے کی تحقیقا ت کے لئے تین رکنی کمیٹی بنائی تھی۔دریں اثناء فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ورلڈ الیون کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عدم شرکت کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں انہوں نے پی سی بی کو بھی اپنی مصروفیات سے آگاہ کیا جس کے باعث عامر خان کی پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ محمد عامر آج (پیر) کے روز پاکستان پہنچ گئے تو وہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کر سکیں گے تاہم ابھی تک اطلاعات ہیں کہ وہ (منگل ) کی شام تک پاکستان پہنچ جائیں گے جس کے بعد وہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…