جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ورلڈ الیون کے 14میں سے صرف تین کھلاڑی پاکستان کی سرزمین پرانٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں

datetime 9  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کے دورے پر آنے والی ورلڈ الیون کے 14میں سے صرف تین کھلاڑی ایسے ہیں جو اس سے قبل بھی پاکستان کی سرزمین پرانٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں۔پال کالنگ وڈ 2005 ء میں مائیکل وان کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں شامل تھے۔ اس دورے میں انہوںنے دو

ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے تھے۔کالنگ وڈ نے لاہور ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 96 اور80 رنز سکور کیے تھے لیکن پانچوں ون ڈے میچوں میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی، وہ صرف 115رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے تھے۔ہاشم آملہ 2997ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ تھے ۔ہاشم آملہ سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچوں میں کھیلے تھے اور انہوں نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 71 رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کے تمیم اقبال 2008ء میں دو مرتبہ پاکستان آئے تھے۔ پہلی مرتبہ وہ بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے آئے جن میں انہوں نے دو نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ پاکستان کی سرزمین پر کھیلے گئے اولین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں وہ 23 رنز ہی بنا پائے تھے۔تمیم اقبال نے اسی سال پاکستان میں منعقدہ ایشیا ء کپ کے پانچ میچز کھیلے تھے لیکن وہ صرف ایک نصف سنچری بنا پائے تھے جو انہوں نے نے بھارت کے خلاف کراچی میں سکور کی تھی۔ان تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی بھی پاکستان میں کھیل چکے ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل میچ نہیں بلکہ رواں سال کھیلا گیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل تھا جس میں انہوں نے پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف صرف 11گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 28 رنز بنائے تھے۔ یہ فائنل پشاور زلمی نے 58 رنز سے جیتا تھا۔لاہور میں پیدا ہونے والے جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر بھی ورلڈ الیون میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی فرسٹ کلاس کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی

ہے۔ وہ پاکستان انڈر ۔19اور پاکستان اے کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں لیکن سینئر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے سبب انہوں نے کائونٹی کرکٹ کا رخ کیا اور پھر وہاں سے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئے۔عمران طاہر2011ء سے جنوبی افریقہ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ورلڈ الیون میں شامل دو کھلاڑی انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ اور نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے بین کٹنگ تین سال سے ٹیم سے باہر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور آسٹریلیا کے جارج بیلی گزشتہ سال آخری بار انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…