جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ورلڈ الیون کے 14میں سے صرف تین کھلاڑی پاکستان کی سرزمین پرانٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ،دلچسپ تفصیلات

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کے دورے پر آنے والی ورلڈ الیون کے 14میں سے صرف تین کھلاڑی ایسے ہیں جو اس سے قبل بھی پاکستان کی سرزمین پرانٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں۔پال کالنگ وڈ 2005 ء میں مائیکل وان کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں شامل تھے۔

اس دورے میں انہوں نے دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے تھے۔کالنگ وڈ نے لاہور ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 96 اور80 رنز سکور کیے تھے لیکن پانچوں ون ڈے میچوں میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی، وہ صرف 115رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے تھے۔ہاشم آملہ 2997ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ تھے ۔ہاشم آملہ سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچوں میں کھیلے تھے اور انہوں نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 71 رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کے تمیم اقبال 2008ء میں دو مرتبہ پاکستان آئے تھے۔ پہلی مرتبہ وہ بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے آئے جن میں انہوں نے دو نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ پاکستان کی سرزمین پر کھیلے گئے اولین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں وہ 23 رنز ہی بنا پائے تھے۔تمیم اقبال نے اسی سال پاکستان میں منعقدہ ایشیا ء کپ کے پانچ میچز کھیلے تھے لیکن وہ صرف ایک نصف سنچری بنا پائے تھے جو انہوں نے نے بھارت کے خلاف کراچی میں سکور کی تھی۔ان تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی بھی پاکستان میں کھیل چکے ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل میچ نہیں بلکہ رواں سال کھیلا گیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل تھا جس میں انہوں نے پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف صرف 11گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 28 رنز بنائے تھے۔ یہ فائنل پشاور زلمی نے 58 رنز سے جیتا تھا۔

لاہور میں پیدا ہونے والے جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر بھی ورلڈ الیون میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی فرسٹ کلاس کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی ہے۔ وہ پاکستان انڈر ۔19اور پاکستان اے کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں لیکن سینئر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے سبب انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کا رخ کیا اور پھر وہاں سے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئے۔عمران طاہر2011ء سے جنوبی افریقہ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

ورلڈ الیون میں شامل دو کھلاڑی انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ اور نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے بین کٹنگ تین سال سے ٹیم سے باہر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور آسٹریلیا کے جارج بیلی گزشتہ سال آخری بار انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے تھے۔اس طرح ورلڈ الیون میں 9 کھلاڑی ایسے ہیں جو اس وقت بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں ان میں فاف ڈپلیسی، ہاشم آملہ، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، تمیم اقبال، تھسرا پریرا، سیمیول بدری اور ٹم پین شامل ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…