لاہور (این این آئی)شاہد آفریدی پاکستان کا شہزادہ ہے ،ورلڈ الیون کیساتھ میچز کیلئے کپتانی کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے انکار کر دیا ‘ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا حیرت انگیزانکشاف، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ سیزن IIفائنل کے پاکستان میں انعقاد سے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلے ،کرکٹ کے بعد ہاکی اور فٹ بال کی عالمی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ،
بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز کھیلنے کا معاہد ہ ہے اورمستقبل قریب میں پاک بھارت سیریز کی کوشش کی جائے گی اوراگر بھارت نے پاکستان کے سیریز نہ کھیلی تو اس کوبھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ، ورلڈ الیون کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے میچز کیلئے شاہد خان آفریدی کوکپتانی کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ارفع کریم ٹاور میں کرکٹ کے کھیل کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چےئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ بگ تھر ی کے وقت پاکستان کے ووٹ سے فائدے حاصل کئے جس میں پاک بھارت سیریز کا معاہدہ اور ظہیر عباس کاآئی سی سی کے صدر بننا تھا ۔مستقبل قریب میں پاک بھارت سیریز کی کوشش کی جائے گی اگر بھارت نے کھیلنے سے انکار کیا تو اس کوبھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ ے گا ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل سیزن IIکا فائنل لاہور میں کرانے سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلے ہیں ۔ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی جائے گی ،سری لنکا نے ایک ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں آکر کھیلنے پر رضامندگی ظاہر کی ہے ۔ اس کے بعد ویسٹ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی ۔ا نہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں4میچز کراچی میں کرانے کی کوشش ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہاکی اور فٹ بال کی عالمی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔ہاکی کی ٹیم میں با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں مگر مینجمنٹ ٹھیک نہیں ۔
انہوں نے کرکٹر شاہد آفریدی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کا شہزادہ ہے ۔ورلڈ الیون کے ساتھ میچز کیلئے شاہد آفرید ی کو کپتانی کی پیشکش کی تھی مگرانہوں نے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہو رکو محفو ظ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ کے دلدادہ ہیں، میچ کے دوران پوری قوم ایک ہو جاتی ہے۔