ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ کا جنون قابو سے باہر، 500 والی ٹکٹیں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج، تفصیلات جاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے باعث کرکٹ کا جنون قابو سے باہر ہوگیا،ٹکٹوں کے حصول کیلئے شائقین کرکٹ کا ہجوم بینکوں کے باہر امڈ آیا جس کے باعث لمبی لمبی قطاریں لگ گئی، ٹکٹیں دستیاب نہ ہونے اور زیادہ رش کے باعث شدید بد نظمی دیکھی جارہی ہے جبکہ 500والی ٹکٹیں نہ ملنے پر شائقین کرکٹ کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی غلط حکمت عملی کے باعث شائقین کرکٹ کیلئے پی ایس ایل کے فائنل میچ کی طرح ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان سیریز کی ٹکٹوں کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے اور ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے شائقین کرکٹ ٹکٹوں کے حصول کیلئے در بدر ہیں ۔پی سی بی کی طرف سے آزادی کپ کے لیے پنجاب بینک کی مخصوص شاخوں سے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی گئی ہے جنہیں خریدنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد بینکوں کے باہر جمع ہو گئی ۔گزشتہ روز لاہور کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی شائقین کرکٹ صبح سویرے ٹکٹوں کے حصول کیلئے بینکوں کے باہر پہنچ گئے تاہم انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا اور متعدد مایوسی کے عالم میں واپس لوٹ گئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب بینک کی 13 شاخوں سے ٹکٹوں کی فروخت کی جارہی ہے تاہم آن لائن فروخت کے لیے رکھے گئے 500 روپے والے ٹکٹ ختم ہوچکے ہیں ۔گزشتہ روز سب سے زیادہ 500مالیت کی ٹکٹ خریدنے والوں کا رش رہا اور ٹکٹیں نہ ملنے پر بورڈ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ۔یہ احتجاج بڑے انوکھے طریقے سے کیا گیا ، کرکٹ شائقین نے پانچ سو کے نوٹ ماتھے پر سجا کر بھرپور احتجاج کیا، ذرائع نے بتایا کہ بینک کو 2500، 4 ہزار، 6 ہزار اور 8 ہزار والے ٹکٹ ملے ہیں اور کل 17 ہزار ٹکٹس موصول ہوئے ہیں تاہم زیادہ مانگ 500اور2500مالیت کے ٹکٹوں کی ہے ۔

بینک ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کے لیے اسپیشل کنٹینر اسکیم ختم کردی گئی ہے۔بینکوں کے باہر رش ہونے کے باعث شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی اور شائقین کرکٹ ٹکٹ کے حصول کیلئے ایک دوسرے سے دھکم پیل کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے ۔ 500مالیٹ کا ٹکٹ میسر نہ آنے اور صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر شائقین نے 2500روپے والے ٹکٹ کی خریداری کی اور جوشائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے میں کامیاب ہوئے ان کی خوشی دیدنی تھی۔

قطار میں کھڑے ایک نوجوان محمد اظہر شبیر نے بتایا کہ وہ 500والی ٹکٹ کے لئے پنجاب بینک کی 10برانچوں کا چکر لگاچکا ہے لیکن اسے اب تک ٹکٹ نہیں مل سکی اور ا ب اس نے 2500والی ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی طرح دیگر شائقین کرکٹ بھی ہاتھوں میں رقم پکڑے ٹکٹ کے حصول کیلئے بیتاب نظر آئے ۔بینک انتظامیہ کے مطابق ٹکٹ کی فروخت پی سی بی کی پالیسی کے تحت کی جاری ہے۔بتایاگیا ہے کہ 13اور15ستمبر کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت آج جمعہ سے شروع ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…