لاہور( این این آئی)ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان میچز کے دوران سیاسی نعرے بازی کی سختی سے ممانعت ہو گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کے لئے حکمت عملی بھی وضع کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق آزادی کپ کے تین میچز کیلئے قواعد و ضوابط طے کر لئے گئے ہیں جس کے تحت پانی کی بوتل، کھانے پینے کی اشیاء، لیٹر ، ماچس ، کوئی بھی ٹھوس چیز اسٹیڈیم کے اندر لیجانے کی اجازت نہیں ہو گی
۔ قواعد و ضوابط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص سیاسی نعرے پر مبنی بینرز، فلیکس، کتبہ بھی اندر نہیں لے جا سکے گا جبکہ کسی بھی طرح کے سیاسی نعرے بازی پر بھی مکمل پابند ی ہو گی ۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں خصوصی مجسٹریٹس تعینات کئے جائیں گے جن کے ساتھ پولیس فورس بھی موجود ہو گی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔