بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

عمر اکمل پاکستانی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد کیا کر رہے ہیں؟ دلچسپ انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پاکستان ٹیم سے باہر ہونے کے بعد اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دینے میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے عمر اکمل اپنی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں اور ان کے مداح ان ویڈیوز سے کافی متاثر بھی ہوتے ہیں ۔رواں سال مئی میں عمر اکمل بھی پاکستان ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوئے تھے جہاں انہیں بھی اس خوش قسمت ٹیم کا حصہ بننا تھا

جس نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنہرا باب رقم کرتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔تاہم ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل ہی عمر اکمل کومینجمنٹ نے یہ کہتے ہوئے ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا کہ وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جبکہ ان کی جگہ پر حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا تھا۔عمر اکمل نے انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے ایک فٹنس ٹیسٹ دیا ہے اور وہ مزید فٹنس حاصل کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…