لندن(این این آئی) سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ 1988 میں پاکستان پر قابو پانے کیلئے امپائرز نے بھرپور مدد کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برائن لارا نے بتایا کہ 1990 کی دہائی میں ان کی اپنی ویسٹ انڈین ٹیم کو جو رویہ رہا اس پر وہ خود بھی شرمندگی محسوس کیا کرتے تھے، برائن لارا نے کہا کہ کبھی کامیابی کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کرنا چاہئیں۔ انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ 1988 میں پاکستان پر قابو پانے کے لیے
امپائرز نے ویسٹ انڈیز کی بھرپور مدد کی تھی، خاص طور پر وہ محسوس کرتے ہیں کہ عمران خان کی ویوین رچرڈز کیخلاف ایل بی ڈبلیو اور عبدالقادر کی بال پر جیفری ڈوجون کیخلاف کیچ کی اپیل کو غلط مسترد کیا گیا تھا۔برائن لارا نے کہا کہ اگر اس وقت پاکستان اور بعد میں 1990 کی سیریز میں انگلینڈ کے ساتھ انصاف ہوتا تو ہمارے آفیشلز کو حقیقت پسندانہ پالیسیاں مرتب کرنے میں مدد ملتی، یوں ہماری کرکٹ کا وہ حشر نہ ہوتا جو آج ہورہا ہے۔