جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ،کرکٹ آسٹریلیا نے اہم اعلان کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چٹاگانگ (این این آئی)آسٹریلیا میں کرکٹ کے امور چلانے والے ادارے کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش میں بس پر پتھراؤ کے واقعے کے باوجود دورہ بنگلہ دیش کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو لے جانے والی بس پر ایک پتھر لگا تھا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تھے،

تاہم گاڑی میں سوار ٹیم کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ رہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی مینیجر نے غیر ملکی کو بتایا کہ آسٹریلوی ٹیم چٹاگانگ میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام کے بعد واپس ہوٹل آرہی تھی کہ اس دوران راستے میں ایک پتھر گاڑی کے شیشے پر لگا جس سے شیشہ ٹوٹ گیا۔ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار مقامی حکام سے رابطے میں ہیں اور اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ وہ بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر مطمئن ہیں۔چٹاگانگ پولیس کے کمشنر محمد اقبال بہار نے بتایا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین سے ٹکرا کر ایک پتھر ٹیم کی گاڑی کے شیشے پر لگا، تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 2015 میں بنگلہ دیش کے ساتھ 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…