لاہور، راولاکوٹ( آن لائن ) پاکستان سسپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم لاہور قلندرز نے آزاد کشمیر سے 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والا فاسٹ بالر ڈھونڈ لیا، لاہور قلندر نے اپنے رائزنگ اسٹار پروگرام کے پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر سے 16 کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا، کھلاڑیوں میں سلمان ارشاد بھی شامل ہیں جنہوں نے 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرواکر سب کو متاثر کیا ہے۔
جمعہ کے روز لاہور قلندر نے جمعے کے روز اپنے رائزنگ اسٹار پروگرام کے پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر سے 16 کھلاڑیوں کو منتخب کیے جن میں فاسٹ بالر سلمان ارشاد بھی شامل ہے ،جو 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتا ہے ، سلمان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے شہر راولا کوٹ سے ہے ، لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے امید کا اظہار کیا ہے کہسلمان ارشاد کی باؤلنگ کی رفتار مزید بڑھے گی۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ’ہمیں امید ہے کہ سلمان ارشاد کی بولنگ کی رفتارمزید بڑھیگی، مزید ٹریننگ کے بعد ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی۔ سلمان مستقبل میں ایک اچھا باؤلر بن کر نکلے گا۔‘اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان ارشاد نے لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور آزاد کشمیر اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور قلندر نے اپنے رائزنگ اسٹار پروگرام کے پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر سے 16 کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا، کھلاڑیوں میں سلمان ارشاد بھی شامل ہیں جنہوں نے 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرواکر سب کو متاثر کیا ہے۔