جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

فریال کو طلاق ملی تو انہیں کتنا فائدہ ہوگا؟ فریال مخدوم کے وکیل کے حیران کن انکشافات

datetime 1  ستمبر‬‮  2017 |

لندن (این این آئی)باکسرعامر خان نے فریال کو طلاق دی تو انھیں ایک ارب 64کروڑ روپے نقد دینا ہوں گے ٗ دونوں بچے ماں کے پاس جائیں گے، لاکھوں روپے ماہانہ خرچہ بھی دیناپڑیگا، وکیل کے مطابق طلاق ملی توفریال بہت فائدے میں رہے گی۔برطانوی اخبار نے دعوی کیا کہ عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان معاملہ طلاق کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ سراسر برٹش پاکستانی باکسر کیلئے نقصان کاسبب بنے گا۔فریال مخدوم نے

باقاعدہ علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تو عامر خان کو اپنی آدھی دولت سے محروم ہونا پڑے گا اور یہ کھیلوں کی دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہوگی۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق اگر عامر خان اور فریال مخدوم اپنی 4 سالہ شادی کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کو 25 ملین پاؤنڈ کی اپنی جائیداد میں سے آدھی سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ عامر خان کو حاملہ فریال مخدوم کو نئے بچے سمیت دونوں بچوں کی پرورش کیلئے بھی اچھی خاصی رقم دینی پڑ سکتی ہے۔ مقدمہ عدالت میں گیا تو فریال مخدوم تین سالہ بیٹی لمائش کی کسٹڈی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی۔ہائی ویلیو طلاقوں کے ماہر سولسٹر ہیرالڈ واکر کا کہنا ہے کہ مقدمے کا آغاز جائیداد کی دو حصوں میں تقسیم سے ہوگا۔ فریال کا مقدمہ مضبوط رہے گا، عامر خان کے وکیل مقدمے کے دوران یہ دلائل دے سکتے ہیں کہ ان کی جائیداد خاندانی کاروبار میں لگی ہوئی ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، فرق پڑے گا بھی تو صرف اتنا کہ مقدمہ طویل ہوتا چلا جائے گا۔اور جب عدالت مقدمے کا فیصلہ سنائے گی تو عامر خان کو حکم دیا جائے گا کہ اپنی کمپنی بیچیں، کوئی فرم توڑیں یا کچھ بھی کریں لیکن فریال کو رقم ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…