اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

آزادی کپ،پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین میچزکے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان،قیمتیں سامنے آگئیں

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قذافی اسٹیدیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان ستمبر میں ہونے والے انڈیپنڈینس کپ کے لیے ٹکٹ کی آن لائن خریداری یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت 500، 2500، 4000 اور 6000 روپے کے درمیان ہوگی۔کرکٹ شائقین جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹ 500 روپے کے عوض خرید سکیں گے جبکہ انضمام الحق انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

قذافی اسٹیدیم لاہور کے عبدالقادر، میانداد، کاردار اور رمیز راجہ انکلوڑر کے ٹکٹوں کی قیمت 4000 روپے ہوگی۔سب سے مہنگے ٹکٹ عمران خان اور فضل محمود انکلوڑرز کے ہوں گے جن کی قیمت 6000 روپے ہوگی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کاونٹرز عیدالضحیٰ کے بعد لگائے جائیں گے۔خیال رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے ورلڈ الیون کے خلاف سرفراز کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ستمبر میں ورلڈ الیون کے خلاف میچوں کے لیے پاکستانی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، عمر امین، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی کے عہدیدار نے بتایا تھا کہ ورلڈ الیون کی قیادت کے لیے فاف ڈیو پلیسی کے ساتھ ساتھ ہاشم آملا کا نام بھی زیر غور تھا لیکن حتمی فیصلے میں ڈیو پلیسی کو یہ ذمے داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے ان میں سابق کیوی کپتان برینڈن مک کولم، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، کیرون پولارڈ، ڈیرن براوو، انگلینڈ کے عادل رشید، بنگلہ دیشی بیٹسمین تمیم اقبال،

زمبابوے کے سکندر رضا بٹ، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، عمران طاہر، افغانستان کے محمد نبی اور سری لنکا کے اپل تھارنگا شامل ہیں۔ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اور مینیجر کی حیثیت سے زمبابوے کے اینڈی فلاور پاکستان آئینگے جنہیں آئی سی سی نے یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…