جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1۔0 سے برتری حاصل کر لی

datetime 30  اگست‬‮  2017 |

ڈھاکا(این این آئی) بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1۔0 سے برتری حاصل کر لی۔ شکیب الحسن نے 10 وکٹیں حاصل کیں اور مرد میدان قرار پائے۔کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 109 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اسے فتح کیلئے 8 وکٹ پر مزید 156 رنز درکار تھے تاہم پوری کینگرو ٹیم 244 رنز پر پویلین لوٹ گئی ٗڈیوڈ وارنر 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ٗ

کپتان اسٹیون اسمتھ 37 جبکہ پیٹ کمنز 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شکیب الحسن نے دوسری اننگز میں بھی اتنے ہی بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا ۔ تیج الاسلام نے 3 جبکہ مہدی حسن مرزا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شکیب الحسن 10 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔قبل ازیں بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلی اننگز میں 260 اور دوسری اننگز میں 221 رنز بنائے تھے، جب کہ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا پائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…