ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ الیون کی لاہور آمد ،لاہور میں 6روز کیلئے حیرت انگیزپابندیاں عائد کردی گئیں،شہری ششدر

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ورلڈ الیون کی لاہور آمد کے موقع پر قذافی سٹیڈیم کے گرد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو چھ روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پی سی بی نے سکیورٹی کے حوالے سے منصوبے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون نے گیارہ سے سولا ستمبر تک لاہور کا دورہ کرنا ہے،12، 13اور 15ستمبر کو تین ٹی ٹونٹی میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کی آمد کے پیش نظر قذافی سٹیڈیم کو ہائی الرٹ ایریا بنا دیا جائے گا ، قانون نافذکرنے والے ادارے اور سیکورٹی فورسز کے جوان قذافی سٹیڈیم سمیت پورے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا انتظام سنبھال لیں گے۔اس حوالے سے قذافی سٹیڈیم کے گرد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو چھ روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پی سی بی نے سکیورٹی کے حوالے سے منصوبے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سٹیڈیم کے گرد تمام ریسٹورنٹس اور دکانوں کو نئے ملازمین رکھنے سے بھی منع کردیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…