اسلام آباد(آئی این پی)کسی زمانے میں اسپورٹس مین کی آمدنی اتنی بھی نہیں ہوتی تھی کہ وہ اپنے کھیل کے اخراجات بھی برداشت کرسکے لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں اتنا پیسہ آگیا کہ اسپورٹس مین کی لائف بھی لگژوریئس لائف بن گئی۔مائیکل کلارک آسٹریلیا کے سابق کپتان ہیں انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں آسٹریلیا کے لئے کئی فتوحات سمیٹیں۔ ان کی سالانہ
آمدنی 2.9 ملین ڈالرز ہے۔مسٹر تھری سکسٹی کے نام سے جانے والے جنوبی افریقی کپتان ابراہم بنجمن ڈیویلیئرز مخالف بولرز کے لئے خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں ان کی سالانہ مدنی 3.5 ملین ڈالرز ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر یووراج نہ صرف اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے شہرت رکھتے بلکہ اپنی آمدنی سے بھی لوگوں کے ہوش اڑا چکے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 3.8 ملین ڈالرز ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر جو کافی عرصے سے ٹیم سے تو باہر ہیں لیکن امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں اب بھی اپنا ڈیرہ جمائے بیٹھے ہیں۔ ان کی سالانہ آمدنی 5 ملین ڈالرز ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل رانڈر بوم بوم آفریدی کے نام سے جانے والے شاہد خان آفریدی بھی دنیا کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں ان کی سالانہ آمدنی 5.3 ملین ڈالرز ہے۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل رانڈر شین واٹسن بھی امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں ان کی سالانہ آمدنی 5.5 ملین دالرز ہے۔وریندر سہواگ نے بھی اپنے کیریئر کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ان کی سالانہ آمدنی 5.8 ملین ڈالرز ہے۔ویسٹ انڈیز کے جلاد بلے باز کرس گیل کے نام سے کون واقف نہیں دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی دھاک بٹھانے والے گیل کی سالانہ آمدنی 7.5 ملین ڈالرز ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جس طرح اپنے بلے سے رنز کے انبار لگائے ہیں اسی طرح انہوں نے اپنی کمائی کے ذریعے نوٹوں کے بھی انبار لگائے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 24.9 ملین ڈالرز ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کئی منفرد ریکارڈز کے حامل وکٹ کیپر بلے باز ایم ایس دھونی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کرکٹرز کی فہرست میں
ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں ان کی سالانی آمدنی 28.7 ملین ڈالرز ہے۔