فریال مخدوم نے عامر خان کو کہیں کا نہ چھوڑا،انتہائی پرائیویٹ باتیں بھی منظر عام پر لے آئیں

27  اگست‬‮  2017

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی اہلیہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل فریال مخدوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوسرے بچے کے لیے امید سے ہیں۔انہوں نے اپنے دوسرے حمل کا اعلان ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔خیال رہے کہ فریال مخدوم پہلے بھی 3 سالہ بیٹی کی والدہ ہیں اور حال ہی میں ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان تنازع ہوا تھاجس کے بعد عامر خان نے ان سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

رواں ماہ 4 اگست کو عامر خان نے اپنی بیوی فریال مخدوم پر ایک اور برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی کا اعلان کیا۔عامر خان کی جانب سے ٹوئٹر پر کیے گئے اس اعلان کے بعد دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کیے گئے تاہم جلد ہی فریال مخدوم نے اپنے کئی ٹوئیٹس ڈیلیٹ کردئیے تھے۔بعد ازاں رواں ماہ 13 اگست کو فریال مخدوم نے کہا کہ عامر خان نے انہیں باقاعدگی سے اسلامی طریقے سے تین بار طلاق نہیں دی اور نہ ہی انہیں ذاتی پیغامات کیے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ فریال مخدوم باکسر عامر خان سے علیحدگی نہیں چاہتیں، اس وجہ سے انہوں نے میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلاکر اپنے شوہر پر دباؤ ڈال کر انہیں راضی کرنے کی کوشش کی، تاہم عامر خان نے صاف انکار کردیا۔گزشتہ ہفتے ہی برطانوی میڈیا نے عامر خان اور فریال مخدوم کی جانب سے ایک دوسرے کو معاف کرنے کی خبریں بھی نشر کیں، تاہم ان خبروں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔برطانوی میڈیا نے دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو معاف کیے جانے کی خبریں دیتے ہوئے عامر خان اور فریال مخدوم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سمیت اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا حوالہ دیا لیکن اس حوالے سے دونوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کوئی بھی ٹوئیٹ موجود نہیں۔تنازعات اور معافی ناموں کی خبروں کے ایک ہفتے بعد فریال مخدوم نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے

جب عامر خان پروفیشنل باکسنگ میں واپسی کے لیے تربیت کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔فریال مخدوم نے 26 اور 27 اگست کی درمیانی شب ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ دوسرے بچے کے لیے امید سے ہیں۔فریال مخدوم نے یہ ٹوئیٹ عامر خان کو ٹیگ نہیں کی، اور نہ ہی ان کے اس اعلان پر پاکستانی نژاد باکسر نے کوئی رد عمل ظاہر کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…