جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جلد پاکستان پہنچنے کا انتظار کررہا ہوں ٗ عمران طاہر نے عمدہ اور لذیذ پکوان کھلانے کا وعدہ کیا ہے ٗ فاف ڈوپلیسی

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹائون (این این آئی)جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کوششوں کا چھوٹا سا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔ایک انٹرویو میں فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ میں تصور کرسکتا ہوں کہ اس وقت پاکستانی عوام کتنے بے چین ہوں گے کیونکہ وہ کئی سالوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے

جبکہ مجھے اندازہ ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد ملک کیلئے بہت اہم ہے۔فاف ڈوپلیسی ٗجو ستمبر کے وسط میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے والی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں اور ان کے ٹیم کے ساتھی اور پاکستانی نژاد عمران طاہر نے ان سے عمدہ اور لذیذ پکوان کھلانے کا وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوش آئند بات ہے کہ ہم بطور ٹیم اس ملک کا دورہ کریں گے جو پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا ذریعہ بنے گی۔فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے طور پر پاکستان کے دورے کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت موسم بہت گرم تھالیکن وہ پرامید ہیں کہ اس بار موسم خوشگوار ہوگا جس کی ایک وجہ تمام میچز کا شام کے وقت ہونا بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…