اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کیچ کیوں چھوڑا؟ کاؤنٹی میچ میں محمد عامر کا غصہ ساتویں آسمان پر، گراؤنڈ میں ہی فیلڈر کے ہوش ٹھکانے لگا دیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیچ کیوں چھوڑا؟ کاؤنٹی میچ میں محمد عامر کا غصہ ساتویں آسمان پر، گراؤنڈ میں ہی فیلڈر کے ہوش ٹھکانے لگا دیے، تفصیلات کے مطابق کسی میچ میں فیلڈر سے اگر کیچ چھوٹ جائے تو باؤلر کو شدید غصہ اور افسوس ہوتا ہے ایسا کچھ محمد عامر کے ساتھ ہوا، وہ بھی فیلڈر کے کیچ چھوڑنے پر آگ بگولہ ہو گئے۔

اس سے پہلے چیمپیئنز ٹرافی میں اظہر علی نے ان کی گیند پر کیچ چھوڑ دیا تھا جس پر ان کا غصہ سب نے دیکھا تھا، لیکن اپنے تو اپنے اب ایک غیرملکی کھلاڑی بھی ان کے غصے سے نہ بچ سکا۔ کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عامر گیند کرا رہے تھے ان کی گیند پر بلے باز نے اونچا شاٹ کھیلا جو سیدھا باؤنڈری پر کھڑے کھلاڑی کی طرف گیا مگر وہ کھلاڑی اپنی جگہ سے ہلے بھی نہیں، فیلڈر کی اس حرکت پر کمنٹیٹرز نے بھی حیرانی کا اظہار کیا اور بالر محمد عامر بھی شدید غصے میں آ گئے۔ محمد عامر نے اپنا ہاتھ زور سے زمین پر مارا اور فیلڈر کی طرف دیکھ کر چلانے لگے جس پر اس فیلڈر نے سورج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سورج کی کرنوں کی وجہ سے گیند نظر نہیں آیا، محمد عامر کے اس کے جواب پر مزید غصہ آیا کیونکہ اس فیلڈر نے سن گلاسز آنکھوں پر لگانے کی بجائے سر پر پہنی کیپ پر لگا رکھی تھی، محمد عامر نے غصے کے انداز میں ہی فیلڈر کو اشارہ کیا کہ عینک اپنی آنکھوں پر لگاؤ۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں محمد عامر کی حالت دیدنی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…