اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے وئے ستمبر میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھلنگا سماتھی پالا نے دورے پر کولمبو میں موجود چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ مذاکرات میں ستمبر میں ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی
کرا دی ہے۔دونوں کرکٹ بورڈ سربراہوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تھلنگا سماتھی پالا نے پاکستان میں ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سماتھی پالا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور ایشیائی ممالک کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔