بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میری زندگی تباہ ہوگئی ٗ رات بھر نہیں سو سکا ٗ باکسرعامر خان

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کہا ہے کہ وہ رات بھرسو نہیں سکے ٗسمجھ نہیں آرہاوہ کیا کہیں ٗان کی زندگی تباہ ہوگئی جبکہ فریال نے علیحدگی کے بعد بن ٹھن کر پہلی سیلفی جاری کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیشہ سر اونچا رکھو ‘۔میڈیا رپور ٹکے مطابق باکسنگ رنگ میں حریف کے تابڑ توڑ مکے سہنے والے عامر خان بیوی کی مبینہ بے وفائی نہ سہ سکے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد سے رات بھر نہیں سو سکامیری زندگی تباہ ہوگئی،

مجھے آرام کی ضرورت ہے۔دوسری جانب فریال نے بن ٹھن کر انٹرنیٹ پر تازہ ترین سیلفی جاری کی اورساتھ میں پیغام دیاہمیشہ اپنا سر بلند رکھو۔ادھر ایک برطانوی ماڈل ایگلینٹائن نے جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2014میں ان کا عامرخان سے تعلق رہا۔برطانوی اخبار کے مطابق ماڈل نے بتایا کہ انہوں نے فریال کومشورہ دیاتھاکہ بے وفاعامرسے الگ ہوجاؤ۔خوش ہوں کہ بالآخر میری بات مان لی۔مشکل وقت میں عامر خان کے بھائی ان کا ساتھ دینے دبئی پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب عامر خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق عامر اور فریال میں علیحدگی کا معاملہ برطانوی عدالت میں جائیگا کیوں کہ طلاق باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی۔ذرائع نے دعوی کیا کہ عامر خان کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ پاؤنڈ تک ہے جن پر فریال مخدوم بھی دعوی کریں گی، معاملہ عدالت تک گیا تو فریال عامر خان کی آدھی دولت تک کی حق دار ٹھہریں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…