جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کیلئے پی سی بی کو یہ کام کرنا چاہئے، یونس خان ’’گُر‘‘ بتا دیا

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اسٹار کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ ملک میں بین الااقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچ ملک کے ہر شہر میں کرائے جائیں۔لیجنڈ کرکٹریونس خان پشاور میں اسلامیہ کالج میں پچ کا افتتاح کرنے کے

بعد میڈیا سے گفتوگ کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ادارے ایسا ماحول بنائیں کہ عالمی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے آئیں جس کے لیے سب پہلے خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے تمام مقابلے ملک کے ہر شہر میں کرائے۔یونس خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو چاہیئے ان تمام ممالک کو بار بار یاد دلائیں اور رابطے میں رہیں جنہوں نے پاکستان آنے کا وعدہ کررکھا ہے اسی طرح میں دیگر ممالک سے بھی عالمی کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے کے لیے آگے آنے کی اپیل کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اسٹار بلے باز یونس خان نے کہا کہ کرپشن سے ملک اور اداروں کو نقصان کو ہوتا ہے چنانچہ اس کا سدباب ہونا ضروری ہے تاکہ ادارے اپنا کام بہتر انداز سے کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے بار بار سیاست میں حصہ لینے سے متعلق سوال کیا جاتا ہے اور ہر بار یہی جواب دیتا ہوں کہ سیاست دان نہیں کرکٹر ہوں اس لیے وہی کروں گا جو کرسکتا ہوں۔یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے اسکول اور کالج کی سطح پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینا چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…