لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے آئی سی سی فائنل میچ میں پاکستان کی شاندارکامیابی پرپاکستانیوں کے نام شاندارپیغام جاری کیاہے ،جسے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپردیکھ کرپاکستانی شائقین کرکٹ کی خوشی کی انتہانہ رہی ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکے
سابق کرکٹرگرانٹ ایلیٹ نے پاکستانی ٹیم کوچیمپین بننے پرمنفرداندازمیں مبارکبادپیش کرتےہوئے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ بادکانعرہ لکھ کرساتھ ہی پاکستان کے لہراتے پرچم کی تصویرپوسٹ کی ،نیوزی لینڈکے اس معروف سابق کرکٹرکے پیغام کاپاکستانیوں نے خیرمقدم کیاہے اورجواب میں خوب دادرہے ہیں ۔