اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا، چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کوعبرت ناک شکست 

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوول/لاہور /کراچی /پشاور/کوئٹہ /اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا، قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کوعبرت ناک شکست دیکر چیمپیئنز ٹرافی کا تاج اپنے سرپر سجا لیا،بھارت کی پوری ٹیم 30.3اورز میں 158رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ، اوپنر فخر زمان کی 127رنز کی بہترین اننگز ، محمد عامر اور حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،

میچ میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور اظہر علی نے بھارتی بالرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سب سے بڑی اوپننگ شراکت کانیا ریکارڈ قائم کردیا،پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، مٹھایاں تقسیم کیں اور آتشبازی بھی کی گئی ، چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے موقع پر ملک بھر کے شہروں میں سڑکیں ویران اور ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہی،رمضان کے باوجود کئی ریستوران دن کے وقت بھی کھلے رہے جہاں کھانے کے بجائے بڑی سکرینوں پر میچ پیش کیا گیا،صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر اعلی شہبازشریف،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ،سابق صدر آصف علی زرداری ،جنرل (ر) پرویز مشرف،خواجہ آصف،مریم اورنگزیب ،چوہدری نثار،اسحاق ڈار،اسپیکر وڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی ،چیئرمین سینٹ سمیت دیگر سیاسی ومذہبی شخصیات نے بھارت کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پوری قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان مد مقابل ہوئے جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے ابتدا میں محتاط انداز اختیار کرنے کے بعد شاندار انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کو 127 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب وکٹوں کے درمیانی غلط فہمی کے نتیجے میں پاکستان کو اظہر علی کی وکٹ سے محروم ہونا پڑا، انہوں نے 72 رنز بنائے۔دوسرے اینڈ سے فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری مکمل کی۔

وہ 200 کے مجموعی اسکور پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں تین چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔بابر اور شعیب ملک نے اسکور کو 247 رنز تک پہنچایا لیکن بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شعیب اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ بابر اعظم بھی 48 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کے سبب ایک موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستانی ٹیم 350 سے 360 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہے گی لیکن بھارتی بالرز نے آخری چار اوورز میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا جس کے سبب پاکستانی بلے باز کھل کر بیٹنگ نہیں کر سکے۔البتہ محمد حفیظ کے 37 گیندوں پر 57 رنز کی بدولت پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 338 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کیلئے 339 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے ہی اوور میں روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد عامر نے اپنے اگلے ہی اوور میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ابھی اسکور 33 تک پہنچا ہی تھا کہ عامر نے تیسری وکٹ لیتے ہوئے شیکھر دھاون کو بھی پویلین رخصت کردیا۔اس کے بعد ہندوستان کے سب سے کامیاب کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ وکٹ پر یکجا ہوئے اور اس کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اسپنر شاداب خان کو بالنگ کیلئے لے کر آئے اور انہوں نے پہلے ہی اوور میں یوراج کی وکٹ لے کر کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کردیا۔

ہندوستانی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ حسن علی نے دھونی کو عماد کی مدد سے آٹ کر دیا اور اس کے ساتھ ہیء آدھی بھارتی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔کیدھار نے چند شاٹس کھیل کر خطرناک عزائم طاہر کرنے کی کوشش کی لیکن شاداب نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔بھارتی کھلاڑی پانڈیا محمد حفیظ کی گیند پر 76رنز بنا کرحسن علی کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد جدیجاجنید خان کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔آشون حسن علی کی بال پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

بھارتی ٹیم کے آخری اور دسویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بمرا تھے جو حسن علی کی بال پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔۔اس سے قبل پاکستان ٹیم میں فاسٹ بالر محمد عامر کی واپسی ہوئی جبکہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ٹاس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آج کے میچ کی پچ کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ وکٹ ابتدا میں بالر کے لیے مدد گار ثابت ہوگی جس کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائی وہ بس ٹائٹل سے ایک قدم دور ہیں جبکہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھی اچھی کرکٹ کھیل کر فائنل میں پہنچی ہے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کے بعد کہا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بالنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے لیکن اب ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں لہذا اب 300 رنزبنانے کی کوشش کریں گے۔

ایونٹ کے گذشتہ 4 میچوں میں پاکستان 3 مرتبہ ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوا ہے جب کہ ایونٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا تھا۔پاکستان ٹیم نے ایونٹ کے تمام میچوں میں پہلے باؤلنگ کی ہے جبکہ فائنل میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ایونٹ میں پہلے بلے بازی کی ۔پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل تھے۔

بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہیت شرما، شیکھر دھوان، یوراج سنگھ، مہیندر سنگھ دھونی، کیدار جادھو، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار اور جسپریت بمرا شامل تھے ۔پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں یک طرفہ مقابلے کے بعد ٹائٹل کی سب سے فیوریٹ ٹیم انگلینڈ کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نے ایونٹ میں حیران کن کار کردگی دکھانے والی بنگلہ دیش کو دوسرے سیمی فائنل میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور اظہر علی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔اوول میں کھیلے جا رہے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام بھارتی بالرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور سنچری شراکت قائم کردی۔

یہ آئی سی سی کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنرز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔اظہر علی اور فخر زمان نے 128 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اظہر علی 59 رنز بنا کر رن آٹ ہوئے تو اس شاندار شراکت کا خاتمہ ہوا۔اس سے قبل سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا اعزاز سعید انور اور عامر سہیل کے پاس تھا جنہوں نے 1996 کے ورلڈ کپ کوالرٹر فائنل مقابلے میں 84 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے موقع پر ملک بھر کے شہروں میں سڑکیں ویران اور ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہی،رمضان کے باوجود کئی ریستوران دن کے وقت بھی کھلے رہے جہاں کھانے کے بجائے بڑی سکرینوں پر میچ پیش کیا گیا۔اتوار کو ملک بھر میں ہر شخص کی نظریں اوول پر جمی رہیں جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ کھیلا گیا۔مختلف شہر وں کی بڑی بڑی شاہراہوں پر دور دور تک کوئی گاڑی یا پیدل مسافر دکھائی نہیں دیا۔

ایسا دکھائی دیتا ہے کہ معمول کے روٹس پر چلنے والی بسیں اور ویگنیں بھی سڑکوں پر نہیں آئیں۔رمضان کے باوجود کئی ریستوران دن کے وقت بھی کھلے رہے جہاں کھانے کے بجائے بڑی سکرینوں پر میچ پیش کیا گیا۔خریداروں کے نہ ہوتے ہوئے دکانداروں نے بھی ایک جگہ جمع ہو کر میچ دیکھنے کو ترجیح دی۔کسی کو روزگار یا کسی دوسری مجبوری میں باہر نکلنا پڑا تو وہ بھی ریڈیو کے بغیر نہیں نکلا۔

دوسر ی جانب صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر اعلی شہبازشریف،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ،سابق صدر آصف علی زرداری ،جنرل (ر) پرویز مشرف،اجہ آصف،مریم اورنگزیب ،چوہدری نثار،اسحاق ڈاراسپیکر وڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی ،چیئرمین سینٹ سمیت دیگر سیاسی ومذہبی شخصیات نے بھارت کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پوری قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے خلاف کامیابی پر پوری قومی ٹیم کو عمرہ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر خطرے کے خلاف متحد ہے ،ٹیم ورک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ادھر بھارتی میڈیا پاکستان کی کامیابی اور انڈین ٹیم کی عبرت ناک شکست پر سیخ پا ہوگیااوراپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برس پڑا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…