پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

جناح کے بعد اس بھارتی کھلاڑی نے ہمیں مروادیا،سٹیڈیم میں بھارتی شائقین کس کھلاڑی کو بُرا بھلا کہتے رہے؟حیرت انگیز صورتحال

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو339رنزجیساپہاڑکاہدف دیاتویہ ہدف دینے میں پاکستانی بلے بازوں فخرزمان کی سنچری سب سے نمایاں ہے ۔فخرزمان اس میچ میں جب صفرپرآئوٹ ہوئے تواس گیندکوامپائرنے نوبال قراردیدیاجس کے بعد فخرزمان نے اس موقع کاپورافائدہ اٹھایالیکن جس کھلاڑی نے فخرزمان کوصفرکے رنزپرآئوٹ کیاتھاوہ بھارتی سپنرجسپریت بمراتھے جنہوں نے فخرزمان کوآئوٹ توکردیا

لیکن ساتھ ہی ان کی گئی گیندکونوبال قراردیدیا۔جس کے بعد فخرزمان نے 114رنزکی شانداراننگزکھیلی ۔فخرزمان کونوبال پرآئوٹ کرنے بھارتی بائولربمراپراس وقت بھارتی خوب تپے ہوئے ہیں اورشدیدتنقید کی جارہی ہے کیونکہ جب بمرا کی گیند پر فخر زمان کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے تھے تاہم تھرڈ امپائر نے بتایا کہ بمرا کا پاؤں لائن سے باہر ہے ، جس کے بعد فخر زمان کو نئی زندگی ملی اور انہوں نے بھارتیوں کی تاریخی درگت بنائی جب پاکستان نے بھارت کوکھیلنے کے لئے پہاڑجیساسکورکاہدف دیاتواس وقت ہی بمراتنقیدکاسلسلہ شروع ہوگیاتھا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہسٹری آف انڈیا کے نام سے چلنے والے ہینڈل پر ایک بہت ہی دلچسپ ٹویٹ کی گئی ہے۔ جس میںکہا گیا ہے کہ دو بھارتیوں نے لائن کراس کرکے بھارت کو نقصان پہنچایا ۔ پہلا بھارتی قائد اعظم محمد علی جناحؒ تھا جس نے 1947 میں لائن کراس کی اور پاکستان بنالیا۔ دوسرا بھارتی کرکٹرجسپریت بمرا ہے جس نے 2017 میں فادرزڈے کے دوران لائن کراس کی جس کے بعد پوری ٹیم کو فخر زمان نے بھارت کے تمام کھلاڑیوں کی دھنائی کردی اوربھارت کوایک پہاڑجیساہدف دیاگیااورساتھ پاکستان کے مضبوط بائولنگ اٹیک نے بھارت کے مشہورزمانہ کرکٹرزکوپویلین کی راہ دکھائی اوربھارت کوپاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…