پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاک بھارت میچ کے دوران اگر بارش ہو گئی تو ٹرافی کسے ملے گی ؟

datetime 18  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے اس بڑے معرکے لیے تیارہیں اور دونوں ممالک کے شائقین پرجوش ہیں۔ مگرموسم سازگار نہ رہا تو بڑے میچ کا مزا کرکرا ہوسکتا ہے۔ ۔محکمہ موسمیات نے اوول میں بارش کی پیشگوئی کی ہوئی یے اگر ایسا ہوا تو اسٹیڈیم میں موجود اور ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھے شائقین کو مایوسی ہوگی۔ایسی موقعے پر ماہر نجوم بھی میدان میں آگئے ہیں اور پاکستان انڈیا فائنل میچ کے بارے میں حیران کن پیشگوئی کردی.

ان کے مطابق پاکستان ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دے گا اور بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےپاکستان کو 268 رنز کا ہدف دے گا جسے پاکستان میچ کے آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلے گا. پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ، بابر اعظم اور حسن علی اہم رول ادا کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ بھارت کی طرف سےیورراج سنگھ اور ایشون پاکستان کو ٹف ٹائم دیں گے۔ اس فائنل میچ میں سنسی خیزی اپنے عروج پر ہوگی، کبھی پاکستان اور کبھی بھارت کا پلڑا بھاری ہو گا لیکن فائنل کا سہرا پاکستان کے سر جاتا نظر آرہا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیشگوئیاں اپنی جگہ مگرقوم دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رکھے۔فائنل میچ میں ٹائٹل کو فیصلہ کن بنانے کےلئے بارش کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ اگر ایک بھی بال ہوئے بغیر اتوار کو میچ نہ ہوسکا تو ریزرو ڈے پر کھیل دوبارہ ہو گا۔ لیکن کچھ اوورز ہونے کے بعد بارش ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر میچ ان کچھ اوورزسے آگے شروع ہو گا۔اگر ریزرو ڈے پر بھی بارش ہو گئی تو دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرافی کو تقسیم کیا جائے گا۔

اسی طرح اگر اتوار کو کھیلا گیا میچ ٹائی ہوجاتاہے تو دونوں ٹیمیں سپر اوور کھیلیں گی۔اگر سپر اوور بھی کسی وجہ سے فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا تو ٹرافی دونوں ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2002کی چیمپیئنز ٹرافی کا بھارت اور سری لنکا کے مابین فائنل بھی مسلسل دو دن بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کے باعث ٹرافی اور انعامی رقم برابر تقسیم کی گئی تھی



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…