لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے کہاہے کہ عامرسہیل کی تنقید ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے لیکن میں اورپاکستانی ٹیم اپنی تمام ترتوجہ کرکٹ پرمرکوزرکھیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہاربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ چیمپینزٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے بعد کیا۔
سرفرازاحمدکاکہناتھاکہ ہماری تمام ترتوجہ فائنل پرہے اوربھارت کے خلاف فائنل میچ میں جارحانہ اندازمیں کھیلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ رومان رئیس سیمی فائنل میں محمدعامرکی جگہ پرکھیلے تھے لیکن اب محمدعامرفٹ ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک اوران کوفائنل کے سکواڈمیں شامل کرنے کافیصلہ نہیں کیاگیاہے ۔