جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بھارت سے میچ،اظہر علی نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 17  جون‬‮  2017 |

لندن(آئی این پی) اظہر علی بھارت کیخلاف فائنل میں بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں اظہر علی نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے حوصلے پست کیے لیکن کپتان اور مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو مایوسی سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا، گرین شرٹس ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترے اور عالمی نمبر ون جنوبی افریقہ کو زیر کرلیا،

اس کامیابی نے ہمارا اعتماد بحال کیا،ٹیم نے ارادہ کیا کہ حریف کوئی بھی ہو آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف سرفراز احمد اور محمد عامر نے فتح چھین کر حوصلے مزید بلند کردیے، سیمی فائنل میں انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کو دبا ؤمیں لانے کی پالیسی کامیاب رہی۔ بعد ازاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھے آغاز کی ضرورت تھی،فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ نے میرا کام بھی آسان کردیا، تمام بولرز اوپنر کو رنز بنانے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں مجھے اسٹرائیک کا موقع ملتا رہتا ہے۔اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ثابت کیاکہ وہ کسی بھی مرحلے پر کم بیک کرسکتی ہے،اب ٹائٹل سے ایک قدم کی دوری پر ہیں،ایک بار پھر روایتی حریف کا سامنا ہے، فخرزمان کے ساتھ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی کوشش کروں گا، روایتی حریف کو زیر کرنے کیلیے تینوں شعبوں میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بھارتی بیٹنگ لائن خاصی مضبوط لیکن پاکستانی بولرز بھی بھرپور فارم میں ہیں، فیلڈنگ بھی اچھی جارہی ہے، پہلے میچ کی کارکردگی کا خوف ذہن پر سوارکرنے کے بجائے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کیلیے سخت محنت کریں گے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…