اوول(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی نے عامرسہیل کی طرف سےمیچ فکسنگ کے الزام کوغلط قراردیتے ہوئے مستردکردیاہے اورکہاہے کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ۔بھارتی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سارولنگولی نےکہاکہ عامرسہیل نے پاکستانی ٹیم کی 10سا ل تک نمائندگی کی ہے اوروہ کپتان بھی رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عامرسہیل جیسے کھلاڑیوں کوپاکستان میں کچھ نہیں ملتاکیونکہ
پاکستان میں نہ توکرکٹ کاکوئی انفراسٹرکچرہے اورنہ ہی وہاں پرفرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جارہی ہے اس لئے ایسے شخص کی طرف سے میچ فکسنگ کے الزامات لگانامضحکہ خیزہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اوراس صورت میں میچ کیسے فکس ہوسکتاہے ،ساتھ ہی سابق بھارتی کھلاڑی ہربجھن سنگھ نے کہاکہ عامرسہیل نے فکسنگ کاالزام لگاکرپاکستان کے وقارکونقصان پہنچایاہے ۔